اڈیشہ: 7 انجینئرنگ طلبا پر بیف پکانے کا الزام، سبھی کو ہوسٹل سے کیا گیا معطل، ہندوتوا تنظیموں نے کارروائی کا کیا مطالبہ

کالج انتظامیہ نے اس فیصلے سے طلبا کے سرپرستوں کو مطلع کرا دیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ معطل طلبا نے گزشتہ بدھ کے روز اپنے ہوسٹل کے کمرے میں بیف پکایا تھا جو ادارے کے اصولوں کی خلاف ورزی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>طلبا کی علامتی تصویر</p></div>

طلبا کی علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

اڈیشہ کے برہمپور ضلع میں سرکاری انجینئرنگ کالج کے 7 طلبا کو کو مبینہ طور پر بیف پکانے کو لے کر ہاسٹل سے معطل کر دیا گیا۔ پرالا مہاراجہ انجینئرنگ کالج کے افسران نے گزشتہ جمعرات کو اس سلسلے میں حکم جاری کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دو ہاسٹل کے سات طلبا کو ممنوعہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 7 طلبا میں سے ایک پر 2000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

اس واقعہ کے تعلق سے مقامی افسران کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ نے اپنے فیصلے سے طلبا کے سرپرستوں کو مطلع کرا دیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ معطل طلبا نے بدھ کے روز اپنے ہاسٹل کے کمرے میں بیف پکایا تھا، جو اصولوں اور ادارہ کے ضابطے کی خلاف ورزی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’کالج کے طلبا کے ایک طبقہ نے اس واقعہ کے تعلق سے ادارہ کے پرنسپل کو جانکاری دی۔ جانچ کے بعد طلبا کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔‘‘


ہاسٹل میں انجینئرنگ طلبا کے ذریعہ بیف پکائے جانے کی خبر ملنے کے بعد ہندوتوا تنظیموں نے اس سلسلے میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ بجرنگ دل اور وی ایچ پی کارکنان نے قصوروار طلبا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے کالج احاطہ اور ہاسٹل کے پاس پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔