کٹھوعہ-اناؤ: دنیا کے 600 دانشوروں نے مودی کو خط لکھا

خط میں لکھا گیا ہے کہ 16 اپریل 2018 کو 49 رٹاررڈ آئی اے ایس افسران کے لکھے خط میں ظاہر جذبات کی تائید کرتے ہیں اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نوم چومسکی سمیت دنیا کے چھ سو سے زائد دانشوروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کٹھوعہ اور اناؤ عصمت دری کے واقعات سے حکمراں جماعت کا تعلق ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ویب سائٹ ’نیوز سنٹرل’ میں یہ خط شائع کیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ 16 اپریل 2018 کو 49 رٹاررڈ آئی اے ایس افسران کے لکھے خط میں ظاہر جذبات کی تائید کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

خط میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ کٹھوعہ اور اناؤ کے واقعات کوئی مختلف نوعیت کی وارداتیں نہیں ہیں بلکہ وہ مذہبی اقلیتوں، دلتوں، قبائلیوں اور خواتین کے تئیں مسلسل کئے جا رہے حملوں کی کڑیاں ہیں۔

خط کے آخر میں لکھا گیا ہی کہ، ”ہم نے آپ کو یہ خط اس لئے بھیجا ہے کیوں کہ یہ ہمارا فرض ہے

اور تاکہ ہم خاموش رہنے کے مجرم نہ قرار دئے جائیں۔“

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Apr 2018, 7:54 AM