پاکستان میں کورونا کے 591 نئے معاملے درج، 18 کی موت
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کی زد میں آکر 18 دیگر لوگوں کی موت ہوچکی ہے جنہیں شامل کرکے اموات کی مجموعی تعداد 28,377 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 591 معاملے درج ہوئے ہیں۔ نیشنل کمان اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ این سی او ای نے کہا کہ ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,268,536 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کی زد میں آکر 18 دیگر لوگوں کی موت ہوچکی ہے جنہیں شامل کرکے اموات کی مجموعی تعداد 28,377 ہوگئی ہے۔ اس وقت یہاں 1,614مریض سنگین حالت میں ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ روز کورونا سے 737 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور یہاں اب تک کل ملاکر 1,216,242 لوگ اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ یہاں کا جنوبی سندھ صوبہ وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 467425 ہے۔ اس کے بعد 438989 معاملات کے ساتھ مشرقی پنجاب صوبہ دوسرے نمبر پر ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔