طوفان ’جواد‘ کی وجہ سے 59 ٹرینیں منسوخ، ٹرین کے پہیوں کو زنجیر سے باندھا جا رہا

چیف پبلک ریلیشن آفیسر مشرقی ایسٹرن ریلوے نیرج کمار نے کہا کہ طوفان جواد کی وجہ سے اڈیشہ اور آندھرا پردیش سے آنے والی اور جانے والی کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سمندری طوفان، تصویر آئی اے این ایس
سمندری طوفان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: سمندری طوفان جواد کے پیش نظر انڈین ریلوے نے مشرقی اور جنوب مشرقی ریلوے کی متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ کولکاتا کے شالیمار یارڈ میں کھڑی ٹرین کے ڈبوں کے پہیوں کو زنجیر سے باندھا جا رہا ہے۔ متعدد ایکسپریس ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایسٹرن ریلوے کی جانب سے کل 59 ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں۔

3 اور 4 دسمبر کو، طوفان جواد اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی ریلوے کے ذرائع کے مطابق جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں ہوڑہ-پوری ایکسپریس، دیگھا-وشاکھاپٹنم ایکسپریس، ہوڑہ-سکندرآباد فلک نما ایکسپریس، ہوڑہ یشونت پور دورانتو ایکسپریس، کورومنڈیل ایکسپریس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بنگلور کنٹونمنٹ-گوہاٹی، کنیا کماری-ڈبرو گڑھ وویک ایکسپریس، چنئی-ہاؤڑا میل، امراوتی ایکسپریس، تروچیراپلی-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس، پوری-سیالدہ دورنتو ایکسپریس، پوری-نیاد ایکسپریس، نندن کنن ایکسپریس، بھونیشور-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس بھی منسوخ کی گئی ہیں۔


نیرج کمار، چیف پبلک ریلیشن آفیسر مشرقی ایسٹرن ریلوے نے کہا کہ طوفان جواد کی وجہ سے اڈیشہ اور آندھرا پردیش سے آنے والی اور جانے والی کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جن مسافروں نے پہلے ہی سیٹ بک کر رکھی ہے انہیں ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہوگا۔ وہ ٹکٹ کی واپسی کر سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔