بابو جگجیون رام اسپتال میں خوفناک ماحول، 11 ڈاکٹروں سمیت 59 ملازمین کورونا پازیٹو

دہلی کے ضلع مجسٹریٹ دیپک شندے نے میڈیا کے سامنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”جو مریض نازک پوزیشن میں ہیں، وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔ اسپتال مینجمنٹ ان کی دیکھ بھال کرے گا“۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: شمالی دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں واقع بابو جگجیون رام اسپتال میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) متاثرین کی تعداد 59 ہو گئی ہے، جس میں 11 ڈاکٹر شامل ہیں۔ اسپتال کے مزید 19 ملازمین میں اتوار کو کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اسپتال میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہو گئی ہے۔ اسپتال میں متاثرہ 59 لوگوں میں 11 ڈاکٹر شامل ہیں۔

ہفتہ تک وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 40 تھی اسپتال کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مزید 68 نمونوں کی جانچ ہونا باقی ہے۔ شمالی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ دیپک شندے نے پیر کو کہا، ”جو مریض نازک پوزیشن میں ہیں، وہ اسپتال میں ہی رہیں گے، اسپتال مینجمنٹ ان کی دیکھ بھال کرے گا“۔


بابو جگ جیون رام اسپتال دہلی کے ممنوعہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ افسر نے بتایا کہ تمام ملازمین کی کورونا وائرس کی جانچ کی جا رہی ہے اور اسپتال کو انفیکشن سے پاک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کو مریضوں کے لئے اگلے تین دن تک بند رکھا جائے گا۔ دہلی میں کووڈ۔19 سے انفیکشن کے معاملات کی کل تعداد 2918 ہو گئی۔

ادھر روہنی میں واقع امبیڈکر اسپتال کے 32 صحت اہلکاروں میں کورونا مثبت پائے گئے ہیں، ان میں ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہیں۔ کچھ دن پہلے اسپتال میں کورونا متاثرہ ایک حاملہ عورت آئی تھی۔ اس نے اپنی بیماری کو چھپایا تھا اور بعد میں اسپتال میں ہی اس کی موت ہو گئی تھی۔ کورونا متاثرہ حاملہ عورت سے ہی 32 صحت اہلکاروں میں وائرس پھیلا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Apr 2020, 5:40 PM