مراٹھواڑہ خطے میں کورونا کے 5526 نئے کیسز، 116 اموات

اعداد وشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا ہے، جہاں 1102 کیسز درج کیے گئے اور 27 افراد کی موت ہوگئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اورنگ آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے کے آٹھ اضلاع میں کورونا کے سب سے زائد 5526 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 116 افراد کی موت ہو گئی طبی حکام نے یہ اطلاع دی، تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا ہے، جہاں 1102 کیسز درج کیے گئے اور 27 افراد کی موت ہوگئی۔

اورنگ آباد میں 774 کیسز اور 24 افراد کی موت ہوگئی، بھیڑ میں 1339 کیسز اور 18 افراد کی موت ہوگئی، ناندیڑ میں 497 نئے کیسز اور 13 افراد کی موت ہوگئی، عثمان آباد میں 629 کیسز اور 11 افراد کی موت ہوگئی، پربھنی میں 436 کیسز اور 9 افراد کی موت ہو گئی، جالنہ میں 584 کیسز اور 9 افراد کی موت اور ہنگولی میں 165 کیسز اور 5 افراد کی موت ہو گئی۔


دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھرمیں کووڈ- 19 کے 53605 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5053336 ہوگئی۔ ریاست میں مزید 864 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 75277 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں ریکارڈ 82266 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 4347592 ہوگئی۔ ریاست میں شفایابی کی شرح فی الحال 86.1 فیصد ہے اور شرح اموات 1.49 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔