دہلی میں صفائی نظام کو درست کرنے کے لیے 50 ہزار نئے اہلکاروں کی ضرورت: کانگریس

دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے اعلان کیا کہ کل کارپوریشن دفتر پر صفائی ملازمین کے مطالبات کو لے کر دھرنے کی دہلی کانگریس حمایت کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>اروندر سنگھ لولی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اروندر سنگھ لولی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

دہلی میونسپل کارپوریشن میں ایوان کے سابق لیڈر جتیندر کمار کوچر کا کہنا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں طویل مدت سے عارضی ملازم کی شکل میں کام کر رہے ہزاروں صفائی ملازمین سمیت دیگر محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر سبھی یونین کور کمیٹی کے ذریعہ سوک سنٹر پر طے کردہ دھرنے کا دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے چیف اروندر سنگھ لولی نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کانگریس صدر کی ہدایت کے مطابق پارٹی کے سبھی کارکنان اس دھرنے میں حصہ لیں گے۔ جتیندر کمار کوچر کا کہنا ہے کہ موجودہ میونسپل کارپوریشن میں ٹھیکیداری کی روش کو فروغ دینے کی غلط پالیسی بنائی جا رہی ہے جبکہ انتخاب جیتنے سے قبل عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس سلسلے میں آج دہلی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کی لیڈر نازیہ دانش کے دفتر میں پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس میں سابق رکن اسمبلی جئے کشن نے کہا کہ قبل میں کانگریس کی حکومتوں نے ہی ہمیشہ ملازمین اور لوگوں کے مفاد کی حفاظت کے لیے پالیسیاں بنائی ہیں اور جو بھی حقوق انھیں ملے ہیں وہ صرف کانگریس حکومتوں کے ذریعہ ہی دلائے گئے۔ انھوں نے کہا کہ کارپوریشن میں برسراقتدار عآپ نے اگر کارپوریشن ملازمین کے مجوزہ مطالبات کو نہیں مانا تو 27 فروری کو سبھی صفائی ملازمین ہڑتال کریں گے۔


اس موقع پر سابق رکن اسمبلی ویر سنگھ دھینگان اور چرن سنگھ کنڈیرا نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل عآپ نے صفائی ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ عارضی اور معاہدے والے ملازمین کو پختہ کیا جائے گا اور ٹھیکیداری رسم کو ختم کیا جائے گا۔ ایک سال سے زیادہ ہونے کے باوجود نہ تو کسی ملازمین کو مستقل کیا گیا اور نہ ہی ٹھیکیداری رسم کو ہٹانے سے متعلق کوئی فیصلہ لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئی بھرتی پر روک لگانا اور ریٹائرڈ ملازمین کی جگہ پر بھرتی نہیں کرنے کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ-19 کے وقت جن صفائی ملازمین کی موت ہوئی تھی انھیں ابھی تک ایک کروڑ روپیہ معاوضہ کی شکل میں نہیں دیا گیا جس کے سبب ملازمین میں ناراضگی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نازیہ دانش نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن سبھی یونین کور کمیٹی کے ذریعہ کل سوک سنٹر پر ہونے والے دھرنے میں کانگریس کے سبھی کارپوریشن رکن و سابق کونسلر سمیت کارکنان کارپوریشن ملازمین کے مطالبات کی حمایت میں دھرنے میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دہلی میں صفائی نظام کو درست کرنے کے لیے تقریباً 50 ہزار نئے ملازمین کی بھرتی کی ضرورت ہے۔ کارپوریشن کے ذریعہ 7000 نئے عارضی ملازمین کی بھرتی کی کانگریس مذمت کرتی ہے، کیونکہ اتنی کم تعداد میں بھرتی کرنے سے صفائی نظام میں کوئی اصلاح نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔