کورونا وائرس: مدھیہ پردیش میں 5 نئے مریضوں کی تصدیق

کورونا کے تعلق سے گزشتہ شب جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں تقریباً دوسو ممکنہ افراد کے نمونے جانچ کے لئے پونے، ناگپور، بھوپال اور جبل پور بھیجے گئے تھے۔ جس میں 15 کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے پانچ نئےمعاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق اندور میں گزشتہ شب کورونا کے 5 مشتبہ کی جانچ رپورٹ مثبت ملنے کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

اسی طرح جبل پور میں 6 بھوپال میں 2، گوالیار اور شیوپوری میں اب تک ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ وہیں اجین کی رہنے والی کورونا متاثر بزرگ خاتون نے گزشتہ روز اندور میں علاج کے دوران دم توڑ دیا تھا۔ اسے گزشتہ روز ہی کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔


کورونا کے تعلق سے گزشتہ شب جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں تقریباً دوسو ممکنہ افراد کے نمونے جانچ کے لئے پونے، ناگپور، بھوپال اور جبل پور بھیجے گئے تھے۔ جس میں 15 کی رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔ اور 178 کی رپورٹ منفی۔ اس کے علاوہ 36 کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔ 6 نمونے رد ہو گئے ہیں۔ریاستی نگرانی یونٹ ہدایات اور مشاورت کے لئے سنٹرل سرویلانس یونٹ نئی دہلی سے رابطہ میں ہے۔کورونا وائرس کی بیماری کی معلومات اور رہنمائی کے لئے ریاستی سطح کا کال سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع میں منگل کی شب سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ جو 14 اپریل تک جاری رہے گا۔اس پر سختی سے عمل بھی کرایا جا رہا ہے۔ سبھی اضلاع میں کرفیو جیسے حالات ہیں۔ حالانکہ ضروری خدمات اور اشیاء کی سپلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ گزشتہ روز کی بنسبت آج کم لوگوں کے باہر نکلنے کی خبر ہے۔


اس کے علاوہ ریاست میں کاروباری افراد، خصوصاً دوا فروش اور ضروری اشیاء کے تاجروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی، کالا بازاری نہ کریں اور انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو سامان مہیا کرائیں۔ ریاست کے تقریباً سبھی اضلاع میں اشیاء خوردو نوش اور دواؤں کی کالا بازاری روکنے کے پیش نظر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔