مرزاپور میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد کی موت
اتر پردیش کے مرزاپور شہر کوتوالی علاقے میں چھوٹی گدری محلے میں آج ایک پرانے مکان کی چھت گرے سے اس کے ملبے میں دب کر ایک ہی کنبے کے 5 افراد کی موت ہو گئی
مرزا پور: اتر پردیش کے مرزاپور شہر کوتوالی علاقے میں چھوٹی گدری محلے میں آج ایک پرانے مکان کی چھت گرے سے اس کے ملبے میں دب کر ایک ہی کنبے کے 5 افراد کی موت ہو گئی۔
مرنے والوں میں میاں بیوی کے ساتھ ان کے دو بیٹے اور بیٹی شامل ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ شہرکوتوالی تھانے کچھ دوری پر واقع گدری محلے میں اوما شنکر اپنے اہل خانہ کے اراکین کےساتھ آشوتوش کے مکان میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہ رہے تھے ۔ ان کے اہل خانہ میں ان کی بیوی گڈیا دیوی دو بیٹے شبھم اور سورب اور بیٹی سندھیہ تھی ۔
آج صبح تقریبا تین بجے اچانک مکان کی چھت گر گئی ۔ جس میں پورا کنبہ ملبے میں دب گیا۔ مکان گرنے کی آواز پرآس پاس کے لوگ جاگ گئے اور راحتی کام کے لئے دوڑے ۔ پولیس نے راحت و بچاؤ کے کاموں کے لئے فائر بریگیڈ کے ساتھ جے سی بی مشین منگوا کر راحت و بچاؤ کارروائیوں کا آغاز کیا ۔ سب سے پہلے شھبم کو نکالا گیا لیکن اس کی موت ہوگئی تھی۔
تقریباََ تین چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد کسی طرح سب کو نکال لیا گیا۔ لیکن سب کی موت ہوگئی تھی۔ ریاستی حکومت نے دس لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر یوگیشور رام مشرا دیگر افسروں کے ساتھ جائے وقوع پر موجود تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔