آگرہ میں دلدوز حادثہ، کار سوار 5 افراد زندہ جل گئے
ایس پی ببلو کمار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 2 فراد کی شناخت کی گئی ہے جس میں کار ڈرائیور سندیپ، ساکن عالم باغ اور اناؤ کے علاقہ کے مرلی منوہر بتائے گئے ہیں۔ پولیس دوسروں کی شناخت کے لئے کوشاں ہے۔
آگرہ: اتر پردیش کے آگرہ کے علاقہ کھنڈولی میں آج صبح یمنا ایکسپریس وے پر ایک دلدوز سڑک حادثہ میں کار میں سوار پانچوں افراد آگ سے زندہ جل گئے جس سے ان کی موت ہوگئی۔ اس دلدوز سڑک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سر سید ایسی تعلیم کے حق میں تھے جو معاشی مسائل حل کر سکے
یہ حادثہ کھانڈولی علاقے میں صبح قریب ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ کار آگرہ سے نوئیڈا جا رہی تھی۔ کار یمنا ایکسپریس وے کے مائل اسٹون 160 کے قریب چل رہے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ ایکسپریس وے بوتھ کے ملازم نے پولیس کو اطلاع دی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تب تک ڈرائیور کنٹینر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ببلو کمار نے حادثہ کے مقام سے واپس آنے کے بعد یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح تقریباً ساڑھے چار بجے کھنڈولی علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ٹول کے قریب دہلی کی طرف جا رہی ایک کار اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں دوسری لائن میں آگے چل رہے کنٹینر کے ڈیزل ٹینک سے ٹکرا گئی جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار پانچوں افراد کی جلنے سے موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹینر میں بھی آگ لگی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کا عمل جاری
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ببلو کمار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دوافراد کی شناخت ان کے آئی کارڈ کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں کار ڈرائیور سندیپ، ساکن عالم باغ اور اناؤ کے علاقہ کے مرلی منوہر بتائے گئے ہیں۔ پولیس دوسروں کی شناخت کے لئے کوشاں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔