جموں و کشمیر: ریاسی میں مکان کی چھت گری، 5 ہلاک ، 8 زخمی

<p> مہلوکین کی شناخت منظور احمد ولد محمد شفیع، عاشق علی ولد محمد وزیر، مظفر ولد ذاکر، محمد غفور اور گلزار ولد سلام دین ساکنان نالہ پناسہ کے بطور ہوئی ہے۔</p>

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں گذشتہ شام ایک زیر تعمیر کچے مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ ریاسی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) طاہر سجاد بٹ نے بتایا کہ زیر تعمیر کچے مکان کی چھت گرنے کا واقعہ ٹھپ پناسہ نالہ نامی گاؤں میں پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کا ضلع اسپتال ریاستی اور جی ایم سی جموں میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔ پولیس ذرائع نے واقعہ کے حوالے سے کہا ’ٹھپ پناسہ نالہ میں ایک زیر تعمیر کچے رہائشی مکان کی چھیت اچانک گرآئی ۔ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہ زیر تعمیر رہائشی مکان ابرہیم ولد عبدالغنی کا تھا۔ مہلوکین کی شناخت منظور احمد ولد محمد شفیع، عاشق علی ولد محمد وزیر، مظفر ولد ذاکر، محمد غفور اور گلزار ولد سلام دین ساکنان نالہ پناسہ کے بطور ہوئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت محمد حسین، نزیر احمد ولد محمد قاسم، امتیاز علی ولد زبیر ، محمد مختار ولد محمد علی، بشیر احمد ولد غلام قادر، اکرم ولد ذاکر حسین کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ’سبھی زخمیوں کو پہلے ضلع اسپتال ریاسی منتقل کیا گیا۔ بعدازاں 4 شدید زخمیوں کو خصوصی علاج ومعالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا‘۔ انہوں نے بتایا ’ حادثے کے فوراً بعد ابچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔ زیر تعمیر مکان کے ملبے تلے 13 افراد کو نکالا گیاجن میں سے 5 کو مردہ پایا گیا‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Dec 2017, 11:17 AM