جموں و کشمیر میں کورونا کے 4788 نئے معاملات، ریکارڈ 60 اموات

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4,788 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 3,259 کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1,529 کا تعلق جموں صوبے سے ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4788 نئے معاملات سامنے آئے ہیں نیز اس وبا سے متاثر 60 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ جموں و کشمیر میں رواں برس کسی ایک دن میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس یونین ٹریٹری میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4,788 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 3,259 کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1,529 کا تعلق جموں صوبے سے ہے اور اس طرح اب تک سامنے آنے والے مثبت معاملات کی کل تعداد 2,11,742 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 60 کووڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں 42 کا تعلق صوبہ جموں اور 18 کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔


دریں اثنا حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے اب تک 2,11,742 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 46,535 سرگرم معاملات ہیں۔ اب تک 1,62,535 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2,672 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1,533 کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور 1,139 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔

اس دوران آج مزید 2,500 افراد شفایاب ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے کے 910 افراد اور کشمیر صوبے کے 1,590 افراد شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 76,04,448 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 08 مئی 2021 کی شام تک 73,92,706 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔