حج 2024 کے لیے دہلی سے 4046 حج درخواستیں موصول ہوئیں

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ دہلی حج کمیٹی عازمین حج کو سبھی طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں</p></div>

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: 15 جنوری کو سفر حج کے لیے آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ختم ہو چکی ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کے مطابق اس سال دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں موصول ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 4046 ہے۔ اس میں جنرل کیٹگری میں درخواست دہندگان کی تعداد 3922، 70 سال اور اس سے زیادہ عمر والے درخواست دہندگان کی تعداد 78 اور بغیر محرم کے حج سفر کے لیے درخواست کرنے والی خواتین کی تعداد 46 ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں گزشتہ سال حج درخواستوں کی تعداد 4110 تھی۔ یعنی رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 64 درخواستیں کم موصول ہوئی ہیں۔ چیئرپرسن کوثر جہاں کا کہنا ہے کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے دہلی و اس کے علاوہ دیگر ریاستوں سے سفر حج کے لیے روانہ ہونے والے تقریباً 22 ہزار عازمین حج کو سبھی طرح کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے دہلی حج کمیٹی کی طرف سے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔


کوثر جہاں کا کہنا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جاری ڈاٹا کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 173775 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ دہلی میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے سبھی حج مسافروں کو لازمی سہولیات فراہم کرتی ہیں جس میں دہلی حکومت، ہندوستانی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن کی مدد بھی حاصل کی جاتی ہے۔ گزشتہ سالوں میں وزارت برائے اقلیتی امور، حکومت ہند کے ذریعہ حج مسافروں کو فراہم کی جانے والی مختلف طرح کی سہولیات کے عمل میں دیگر حصوں سے حج سفر کے لیے جانے والے خواہش مند مسافروں کو اپنی سہولت اور خواہش کے مطابق اپنے علاقہ کے امبارکیشن پوائنٹ کے علاوہ کسی بھی امبارکیشن پوائنٹ سے روانگی کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس کے تحت دہلی سے حج پرواز حاصل کرنے والے حاجیوں کی تعداد سالانہ مستقل بڑھتی جا رہی ہے اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ان سبھی عازمین حج کو سہولت و خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔