مودی کے 4 سال: کانگریس نے منایا ’وِشواس گھات‘ دیوس

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آواز بیورو

26 May 2018, 2:01 PM

مودی حکومت کو برسراقتدار آئے ہوئے 4 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور حکومت اس کا جشن بھی منا رہی ہے۔ اس موقع پر جہاں بی جے پی کے رہنما اور خود وزیر اعظم مودی اپنے دورانیہ پر خود کو شاباشی دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کی طرف سے ان 4 سالوں کو 70 سالوں کے بدترین سال قرار دیا ہے۔

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے مودی کا رپورٹ کارڈ پیش کیا ہے۔ کانگریس کے رہنما کپل سبل نے اس موقع پر شاعری کی اور کہا ہے کہ اب ملک مودی کو اور نہیں جھیل سکتا اور آگے بڑھے گا۔

دوسری جانب حکومت کے چار سال پورے ہونے پر حزب اختلاف نے حکومت پر زبر دست حملہ بولا ہے۔ سال 2014 انتخابات کے دوران مودی کی قیادت والی موجودہ بی جے پی حکومت نے عوام کو جو سبز باغ دکھائے تھے ان کو یاد دلا یا ہے۔ چاہے دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ ہو، کسانوں کو ان کی پیدوار کی اچھی قیمت دینا ہو، ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپے کا آنا ہو، یا شہید ہونے والے ایک ہندوستانی فو جی کے بدلے میں دس پاکستانی فوجیوں کے سر لانا ہو۔

26 May 2018, 4:00 PM

’مودی نے 130 کروڑ لوگوں کا یقین توڑا‘

مرکز کی مودی حکومت کے 4 سال پورے ہونے پر کانگریس نے ویشواس گھات دیوس منایا۔ نوح (میوات) میں سابق وزیر اور کانگریس کے رہنما چودھری آفتاب احمد کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے بیل گاڑی کے ساتھ مارچ بھی نکالا۔

چودھری آفتاب احمد نے اس موقع پر کہا، ’’بی جے پی نے 130 کروڑ لوگوں کے یقین کو توڑا ہے اور وزیر اعظم مودی پوری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’اب صرف ایک سال کی بات ہے اور کہ کالا راج ختم ہو جائے گا۔ اس کے بعد راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی حکومت بنے گی جو لوگوں کے خوابوں کو پورا کرے گی۔‘‘

چودھری آفتاب احمد نے پٹرول-ڈیزل کے روز بروز بڑھتے داموں کی مخالفت میں بیل گاڑی کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کے دوران آزاد محمد اور سبحان خان سنگار بھی موجود رہے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
26 May 2018, 1:42 PM

مودی محض جملہ بازی کے شیر، ہر محاذ پر ڈھیر، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے مودی حکومت کا 4 سال کا رپورٹ کارڈ پیش کیا۔ انہوں نے مودی کو زراعت، خارجہ پالیسی، ایندھن کی قیمت اور روزگار کے معاملہ میں فیل قرار دیا ہے۔ جبکہ جملہ بازی، خود تشہیر کے معاملہ میں ناکام بتایا ہے۔ راہل نے یوگا کے معاملہ میں بھی مودی کو خراب نمبرات دئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔