متھرا میں صحافی سے مار پیٹ، 4 پولس اہلکار معطل
ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے بتایا کہ چوکی انچارج راجیندر سنگھ، سب انسپکٹر یشپال سنگھ، سپاہی دھرمیندر کمار اور روہت کمار کے خلاف منفی رپورٹ موصول ہونے پر چاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔
متھرا: اتر پردیش کے متھرا ضلع میں ایک صحافی سے بدسلوکی اور مار پیٹ کرنے کے الزام میں متعلقہ پولس چوکی انچارج سمیت چار پولس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے بتایا کہ چوکی انچارج راجیندر سنگھ، سب انسپکٹر یشپال سنگھ، سپاہی دھرمیندر کمار اور روہت کمار کے خلاف منفی رپورٹ موصول ہونے پر چاروں کو فوری اثر سے معطل کرتے ہوئے انہیں غیر زون ٹرانسفر کیے جانے کی رپورٹ بھی ڈی جی پی کو بھیج دی گئی ہے۔
شلبھ ماتھر نے مزید کہا کہ پولس اہلکار کو ابتدائی جانچ کے نتیجہ کی بنیاد پر مذکورہ پولس اہلکار کا غیر زون میں ٹرانسفر کیے جانے کے لئے پولس ہیڈکوارٹر کو منظوری بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے۔
غور طلب ہے کہ مقامی اخبار کے نمائندے شیام جوشی منگل کی شب رات میں کام ختم ہونے کے بعد اپنی بائیک سے گھر لوٹ رہے تھے۔ تبھی اڈینگ پولس چوکی علاقہ میں سڑک پر جام لگا ہوا دیکھ کر انہوں نے پولس اہلکار سے بیچ راستہ سے جیپ ہٹانے کی گزارش کی۔ اس پر پولس اہلکار ان سے بدسلوکی کرنے لگے اور مار پیٹ پر آمادہ ہو گئے۔ پولس والوں نے اس کے بعد شیام جوشی کو چوکی میں لے جا کر بیٹھا دیا، جہاں ان کی حالت بگڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں گوردھن کے ابتدائی صحت مرکز میں لے جایا گیا لیکن وہاں حالت میں بہتری نہ آنے پر انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اس واقع پر ضلع کے صحافیوں میں غم و غصہ پھیل گیا اور سبھی نے پولس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، جس کا ایس ایس پی نے نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لیا۔ صحافی کی عیادت کے لئے ایس ایس پی ضلع اسپتال پہنچے، انہیں بدھ کے روز استپال سے چھٹی دے دی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔