یو پی ایس سی میں 32 مسلم امیدواروں کو ملی کامیابی، جامعہ کوچنگ کے 23 طلبا بھی ہوئے سرخرو

یو پی ایس سی 2022 کے ریزلٹ میں سب سے بہتر کارکردگی وسیم احمد بھٹ کی رہی جنھیں آل انڈیا 7واں مقام حاصل ہوا، مسکان ڈاگر کو 72واں، نوید احسن بھٹ کو 84واں اور اسد زبیر کو 86واں مقام حاصل ہوا ہے۔

آئی اے این ایس
آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

یو پی ایس سی (یونین پبلک سروس کمیشن) کے ذریعہ جاری سول سروسز 2022 کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ اس مرتبہ مسلم امیدواروں کی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے کچھ بہتر رہی ہے۔ یو پی ایس سی 2021 کے نتائج میں جہاں محض 25 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے، وہیں تازہ ریزلٹ میں کامیاب مسلم امیدواروں کی تعداد 32 ہے۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ گزشتہ مرتبہ سب سے بہتر کارکردگی پیش کرنے والی مسلم امیدوار (اریبا نعمان) کو 109واں مقام حاصل ہوا تھا، جبکہ اس مرتبہ ٹاپ 100 امیدواروں میں 4 مسلم نام شامل ہیں۔

یو پی ایس سی 2022 کے ریزلٹ میں سب سے بہتر کارکردگی وسیم احمد بھٹ کی رہی جنھیں آل انڈیا 7واں مقام حاصل ہوا ہے۔ مسکان ڈاگر کو 72واں، نوید احسن بھٹ کو 84واں اور اسد زبیر کو 86واں مقام حاصل ہوا ہے۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں ان سبھی کامیاب مسلم امیدواروں کی فہرست جو آنے والے دنوں میں آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی آر ایس اور آئی آر ٹی ایس کی شکل میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔


  1. وسیم احمد بھٹ (7)

  2. مسکان ڈاگر (72)

  3. نوید احسن بھٹ (84)

  4. اسد زبیر (86)

  5. عامر خان (154)

  6. روحانی (159)

  7. عائشہ فاطمہ (184)

  8. شیخ حبیب اللہ (189)

  9. ذوفشاں حق (193)

  10. منان بھٹ (231)

  11. عاکف خان (268)

  12. معین احمد (296)

  13. محمد عیدالاحمد (298)

  14. ارشد محمد (350)

  15. راشدہ خاتون (354)

  16. ایمن رضوان (398)

  17. عرشیہ چوی ٹھاکر (406)

  18. محمد رشوان (441)

  19. محمد عرفان (476)

  20. سید محمد حسین (570)

  21. قاضی عائشہ ابراہیم (586)

  22. محمد افضل (599)

  23. محمد یعقوب (612)

  24. محمد شاداب (642)

  25. ثانیہ (699)

  26. تسکین خان (736)

  27. محمد صدیق شریف (745)

  28. عقیلہ بی ایس (760)

  29. محمد برہان زماں (768)

  30. فاطمہ حارث (774)

  31. ارم چودھری (852)

  32. شیریں شاہانہ ٹی کے (913)

گزشتہ سال کے مقابلے تازہ ریزلٹ میں کامیاب مسلم امیدواروں کی کارکردگی بہتر ضرور رہی ہے، لیکن اگر گزشتہ کچھ سالوں کے ریزلٹ پر نظر ڈالی جائے تو یو پی ایس سی 2022 کے نتیجہ کو بہت خوش آئند نہیں کہا جا سکتا۔ ایسا اس لیے کہ 2016 میں 52، 2017 میں 50 اور 2019 میں 42 مسلم امیدواروں کو کامیابی ملی تھی۔ گزشتہ 10 سالوں میں سب سے زیادہ خراب ریزلٹ 2021 میں ہی رہا تھا جب محض 25 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔


بہرحال، جامعہ کوچنگ سے یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والوں کی کارکردگی بھی اچھی رہی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریسیڈنشیل کوچنگ اکادمی (آر سی اے) میں کوچنگ اور تربیت حاصل کرنے والے 23 امیدوار یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان 2022 میں کامیاب ہوئے۔ یونیورسٹی کا اس ریزلٹ پر کہنا ہے کہ منتخب کردہ 23 امیدواروں میں سے کچھ کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس ملنے کی امید ہے۔ کچھ امیدواروں کو ان کی رینکنگ اور پسند کے مطابق آئی آر ایس، آئی آر ٹی ایس اور گروپ-اے کی دیگر خدمات ملنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔