کورونا کے درمیان ڈینگو کی دستک، دہلی میں اب تک 143 معاملے درج

انسداد ملیریا مہم (ہیڈکوارٹر) کے ذریعہ جاری ایک رپورٹ کے مطابق دہلی میں جنوری میں ڈینگو کے 23 معاملے، فروری میں 16، مارچ میں 22، اپریل میں 20 اور مئی میں 30 معاملے درج کیے گئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے مطابق قومی راجدھانی میں جون میں ڈینگو کے 32 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس سال مجموعی طور پر دہلی میں ڈینگو کی تعداد بڑھ کر 143 ہو گئی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ شہر میں اب تک ڈینگو سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ انسداد ملیریا مہم (ہیڈکوارٹر) کے ذریعہ جاری ایک رپورٹ کے مطابق دہلی میں جنوری میں ڈینگو کے 23 معاملے، فروری میں 16، مارچ میں 22، اپریل میں 20 اور مئی میں 30 معاملے درج کیے گئے۔

یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ جون ماہ میں ڈینگو کے درج معاملے فکر انگیز ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ 2020 میں دہلی میں جون ماہ کے دوران 20 معاملے درج کیے گئے تھے۔ یعنی رواں سال اس تعداد میں 12 کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر جون 2020، 2019، 2018 اور 2017 کے درج کیسز پر نظر ڈالی جائے تو یہ تعداد بالترتیب 20، 26، 33 اور 60 تھی۔ یعنی 2017 میں دہلی میں ڈینگو کا قہر خوب دیکھنے کو ملا تھا۔


گزشتہ سال قومی راجدھانی میں ڈینگو کے مجموعی طور پر 9613 معاملے سامنے آئے تھے جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ 2016 میں دہلی میں مجموعی طور پر 4431 معاملے درج کیے گئے تھے جب کہ 2017 میں 4726 معاملے دیکھنے کو ملے تھے۔ 2018 میں یہ تعداد گھٹ کر 2798 ہو گئی تھی جب کہ 2019 میں 2036 معاملے درج ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔