بہار کے آرہ میں ہاسٹل کی 30 طالبات رات کا کھانا کھانے کے بعد بیمار، 12 کی حالت تشویش ناک

بہار کے آرہ شہر کے امبیڈکر ہاسٹل کی کل 30 طالبات رات کے کھانے میں آدھے پکے ہوئے چاول پیش کیے جانے کے بعد بیمار ہو گئیں، ان میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے

<div class="paragraphs"><p>فوڈ پوئزننگ / آئی اے این ایس</p></div>

فوڈ پوئزننگ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پٹنہ: بہار کے آرہ شہر کے امبیڈکر ہاسٹل کی کل 30 طالبات منگل کو رات کے کھانے میں آدھے پکے ہوئے چاول پیش کیے جانے کے بعد بیمار ہو گئیں۔ حکام نے بدھ کو یہ معلومات دیں۔ الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد طالبات کی طبیعت بدھ کی صبح بگڑ گئی اور انہیں صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے 12 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ باقی 18 کو ابتدائی علاج کے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

متاثرین نے دعویٰ کیا کہ حکام کافی عرصے سے غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ بھوجپور کے ضلع مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے سامنے شکایت میں انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے کی ذمہ دار خواتین بھی بعض اوقات آدھا پکا ہوا کھانا تیار کرتی ہیں۔


تاہم، ہاسٹل وارڈن وجیتا کماری نے کہا، ’’کھانے کی تیاری کے دوران، گیس کا چولہا ٹھیک سے کام نہیں کر رہا تھا۔ اس لیے طالبات کو پیش کیے جانے سے پہلے کھانا ٹھیک سے نہیں پک سکا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔