لوک سبھا سے مزید 3 اپوزیشن اراکین معطل، اب تک 146 اراکین پارلیمنٹ پر ہو چکی کارروائی

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج وقفہ سوالات ختم ہوتے ہی کانگریس اراکین پارلیمنٹ نکل ناتھ، ڈی کے سریش اور دیپک بیج کو مکمل سرمائی اجلاس سے معطل کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا اسپیکر اوم برلا / آئی اے این ایس</p></div>

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا سے آج ایک بار پھر 3 اپوزیشن اراکین کی معطلی ہو گئی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی خلاف ورزی کو لے کر کانگریس اراکین پارلیمنٹ نکل ناتھ، ڈی کے سریش اور دیپک بیج کو مکمل سرمائی اجلاس سے معطل کر دیا۔ اسی کے ساتھ رواں اجلاس میں معطل اراکین پارلیمنٹ کی تعداد بڑھ کر 146 ہو گئی ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج وقفہ سوالات ختم ہوتے ہی تینوں اراکین پارلیمنٹ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آپ بار بار ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈال رہے ہیں، تختیاں دکھا رہے ہیں، نعرہ بازی کر رہے ہیں اور کاغذ پھاڑ کر لوک سبھا اہلکاروں پر پھینک رہے ہیں۔ یہ ایوان کے وقار کے خلاف ہے۔


نعرہ بازی کر رہے اپوزیشن اراکین سے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ’’میں کبھی بلاوجہ کسی رکن کو معطل نہیں کرنا چاہتا۔ آپ کو عوام نے منتخب کیا ہے۔ آپ کو حق ہے یہاں بحث کرنے کا اور اپنی بات رکھنے کا۔ آپ لوگ اپنی سیٹ پر جائیے، میں آپ کو وقفہ صفر میں بات رکھنے کا موقع دوں گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ طریقہ درست ہے کیا؟ ایوان کا یہی وقار ہے کیا؟ (اراکین) منصوبہ بند طریقے سے معطل کرنے کی بات کر رہے ہیں، یہ درست نہیں ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ رواں اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کا سلسلہ 14 دسمبر سے شروع ہوا تھا جب اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ 13 دسمبر کے واقعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ احاطہ کی سیکورٹی میں کوتاہی معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ سے بیان دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تب ایوان کی خلاف ورزی معاملے میں لوک سبھا سے 13 اور راجیہ سبھا سے 1 اپوزیشن اراکین کو معطل کیا گیا تھا۔ پھر 18 دسمبر کو دونوں ایوانوں سے 78، 19 دسمبر کو 49 اور 20 دسمبر کو 2 اپوزیشن اراکین کو معطل کیا گیا۔ اب آج 3 اپوزیشن اراکین کی معطلی کا حکم صادر ہوا ہے۔ بیشتر کو رواں اجلاس سے سے معطل کیا گیا ہے اور کچھ اراکین ایسے ہیں جن کو استحقاق کمیٹی کی رپورٹ آنے تک معطل کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔