جموں و کشمیر میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں کے دوران 3 ملی ٹنٹ ہلاک

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مژھل اور ٹنگڈار سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکورٹی فورسز کی طرف سے در اندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے دوران 3 ملی ٹنٹ ہلاک ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>کشمیر انکاؤنٹر / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

کشمیر انکاؤنٹر / فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مژھل اور ٹنگڈار سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکورٹی فورسز کی طرف سے در اندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے دوران 3 ملی ٹنٹ ہلاک ہو گئے۔ اس کی اطلاع فوج نے دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹنگڈار سیکٹر میں ایک جبکہ مژھل سیکٹر میں 2 ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔

فوج کی چنار کور نے 'ایکس' پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، ’’در اندازی کی ممکنہ کوششوں کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کپواڑہ کے ٹنگڈار علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع انجام دیا۔ اس دوران ممکنہ طور پر ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ہے۔‘‘


اسی نوعیت کے ایک اور واقعے کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے چنار کور نے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا، ’’در اندازی کی ممکنہ کوششوں کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ خراب موسم میں مشکوک نقل و حمل کو دیکھا گیا جس پر جوانوں نے موثر فائرنگ کی۔‘‘

پوسٹ میں مزید کہا گیا، ’’ممکنہ طور پر دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔‘‘ خیال رہے کہ یہ واقعات اس وقت رونما ہو رہے ہیں جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے گہماگہمی بام عروج ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔