ضمنی انتخاب: یو پی-بہار کی 3 پارلیمانی، 2 اسمبلی نشستوں پر پولنگ ختم
آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم نے ووٹ ڈالا
ارریہ ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز عالم نے اپنا ووٹ ڈال دیاہے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’جو شیشے کے گھروں میں رہتے ہیں دوسروں پہ پتھر نہیں مارتے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے پورا یقین ہے جت ہماری ہی ہوگی۔ میرا مذہب ترقی ہے۔‘‘
بہار: ارریہ میں 12 بجے تک 31 فیصد پولنگ
بہار میں ضمنی انتخاب کے تحت ارریہ پارلیمانی سیٹ پر دوپہر 12 بجے تک 31.25 فیصد پولنگ درج کیا گیا۔ بھبھوا اور جہان آباد اسمبلی سیٹوں پر بلترتیب 24.5 اور 28.6 فیصد پولنگ درج ہوا۔
گورکھپور میں 17 اور پھولپور میں 12 فیصد پولنگ
اتر پردیش کے ضمنی انتخاب کے تحت گورکھپور اور پھولپور میں پولنگ جاری ہے۔ 11 بجے تک گورکھپور میں 11.80 فیصد اور پھولپور میں 12.20 فیصد پولنگ درج کیا گیا جبکہ بہار کی ارریہ سیٹ پر 22 فیصد پولنگ درج کیا گیا۔
جہان آباد میں پولنگ کے دوران فائرنگ
میڈیا رپورٹوں کے مطابق بہار کی جہان آباد اسمبلی سیٹ پر پولنگ کے دران دو دھڑوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بوتھ 94 اترا پٹی میں ہوئی فائرنگ میں کسی کے زخمی نہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
دو گھنٹوں میں 7 فیصد پولنگ
یو پی کی دو اور بہار کی ایک پارلیمانی نشست کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح 7 بجے شروع ہوئے پولنگ عمل کے پہلے دو گھنٹوں میں 7 فیصد ووٹروں کے اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے کی اطلاع ہے۔
قبل ازیں تیجسوی یادو نے الزام عائد کیا کہ جہان آباد اسمبلی سیٹ پر پولنگ کے لئے اقلیتی طبقہ کی اکثریت والے علاقہ میں پولنگ متاثر ہوا ہے کیوں کہ یہاں پر خراب ای وی ایم مشینوں کو بھیجا گیا ہے۔
جیت بی جے پی کی ہوگی: یوگی
اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ’’بی جے پی دونوں سیٹوں (گورکھپور اور پھولپور) کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت کے ساتھ فتحیاب ہوگی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقی پر مبنی بہتر حکمرانی کی بنیاد پر 2019 کے انتخابات کے نتائج بھی بی جے پی کے لئے بہتر ہوں گے۔‘‘
نتیا نند رائے کے خلاف شکایت درج
بہار کے ارریا میں بی جے پی کے صوبائی صدر نتیانند رائے کے خلاف مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ نتیانند نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سرفراز عالم (آر جے ڈی امیدوار) کی فتح ہوئی تو ارریا آئی ایس آئی کا گڑھ بن جائے گا۔
ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ شروع
اتر پردیش میں دو لوک سبھا کی نشستوں اور بہار کی ایک لوک سبھا اور 2 اسمبلی نشستوں کے لئے صبح صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ اتر پردیش کی گورکھپور اور پھولپور لوک سبھا سیٹ اور بہار کی ارریا لوک سبھا سیٹ کے ساتھ بھبوا اور جہان آباد اسمبلی کی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ووٹوں کی شماری 14 مارچ کو ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔