مدھیہ پردیش میں خاتون کو گھورنے والے 3 افراد کا قتل، ایک شخص سنگین طور پر زخمی

دموہ کے دیوران گاؤں میں جگدیش پٹیل اور اس کے پڑوسی گھمنڈی اہریوار کے درمیان جھگڑے نے خونی شکل اختیار کر لی، پٹیل کنبہ کا الزام تھا کہ اہریوار کنبہ کا بیٹا اس کے گھر کی خاتون کو گھور کر دیکھتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں ایک خاتون کو گھور کر دیکھنے پر تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک کنبہ کے تین اراکین کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ ایک شخص سنگین طور پر زخمی بھی ہوا ہے جس کا علاج چل رہا ہے۔ واقعہ کو لے کر متاثرہ کنبہ کی طرف سے شکایت درج کرانے کے بعد سے سبھی ملزم فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔

پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق دیہات تھانہ حلقہ کے دیوران گاؤں میں جگدیش پٹیل اور اس کے پڑوسی گھمنڈی اہریوار کے درمیان گالی گلوچ ہوا۔ پٹیل کنبہ کا الزام تھا کہ اہریوار کنبہ کا رکن اس کے گھر کی خاتون کو گھور کر دیکھتا ہے۔ گالی گلوچ کے بعد تنازعہ کافی بڑھ گیا۔ اس کے بعد جگدیش اور اس کے کنبہ کے اراکین نے گھمنڈی کے کنبہ کے اراکین پر گولی چلا دی۔ اس میں گھمنڈی کنبہ کے تین اراکین کی موت ہو گئی، وہیں ایک سنگین طور سے زخمی ہے۔


پولیس کے مطابق اس واقعہ میں گھمنڈی، اس کی بیوی رام پیاری اور بیٹے مانک لال کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ اس کا ایک بیٹا سنگین طور پر زخمی ہے۔ اس معاملے میں متاثرہ کنبہ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر جگدیش پٹیل اور اس کے کنبہ کے دیگر اراکین کے خلاف قتل اور انسداد ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ سبھی ملزم فرار ہیں اور ان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔