اتر پردیش: اوریا میں عیدالفطر کی اجتماعی نماز پڑھنے والے 26 افراد گرفتار

پولس کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے سبب ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے اور حکومت نے عید پر ہر کسی کو گھروں میں رہ کر نماز پڑھنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے باوجود کچھ لوگ صبح نماز پڑھنے کے لیے اکٹھا ہوئے تھے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

اوریا: اترپردیش کے ضلع اوریا کے اجیت مل علاقے میں عید کے موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماعی نماز پڑھنے کی کوشش کرنے والے 26 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولس ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ کووڈ-19 کے سبب ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے اور حکومت نے عید پر ہر کسی کو گھروں میں رہ کر نماز پڑھنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد بھی اجیت مل کے آریہ نگر واقع جامع مسجد میں کچھ لوگ صبح نماز پڑھنے کے لیے اکٹھا ہوئے تھے۔

خبروں کے مطابق اجتماعی نماز پڑھے جانے کی اطلاع ملنے پر پولس جامع مسجد پہنچی اور پھر محمد عارف، اسرار، ارمان، حنیف، قمرالدین، رہال منصوری، سلمان، امن، نجیب، فیاض عرف ایاز، غفور، محمد ثاقب، صابر، محمد یاسین، عمران، قاسم، محمد ظہیر، عاصم انیس، رضوان، فرمان، شاکر خاں، نسیم خاں، انس خان اور انوار خاں تمام اجیت مل کے باشندے اور محمد شاہ رخ پپریا اٹاوہ کے باشندے کو گرفتار کر لیا۔ ان سبھی کے خلاف انتظامیہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کے الزام میں اجیت مل میں کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔