آسام کانگریس اتحاد کے 25 امیدوار آج کریں گے اجمیر شریف کی زیارت

ذرائع نے بتایا کہ کانگریس اتحاد کے ان تمام امیدواروں کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہوٹل ’فیئر ماؤنٹ‘ کے الگ الگ کمروں میں رکھا گیا ہے۔ وہ پیر یعنی آج اجمیر درگاہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: آسام اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد جوڑ توڑ اور خریدو فروخت کے خوف سے گوہاٹی سے جے پور بھیجے گئے آسام کانگریس اتحاد کے 25 امیدواروں کے کورونا کی رپورٹ نگیٹو آنے کے بعد پیر کو اجمیر شریف زیارت کرنے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس اتحاد کے ان تمام امیدواروں کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہوٹل ’فیئر ماؤنٹ‘ کے الگ الگ کمروں میں رکھا گیا ہے۔ وہ پیر کو اجمیر درگاہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

جے پور میں مقیم 25 امیدواروں میں سے 17 کانگریس اتحاد کے پارٹنر بدرالدین اجمل کی پارٹی اے آئی یو ڈی ایف کے امیدوار ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی رات تک کانگریس اتحاد کے مزید 30 امیدواروں کے جے پور آنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی امیدواروں کا آمیر اور جے پور میں تاریخی عمارتوں، قلعوں اور محلات کا دورہ کرنے کا پروگرام ہے۔ دوسرے 30 دیگر امیدوار جے پور پہنچنے کے بعد ان تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔


ذرائع نے بتایا کہ آسام کانگریس اتحاد کے امیدوار جے پور میں 2 مئی کو جاری ہونے والے انتخابی نتائج تک جے پور میں ہی رہیں گے۔ انتخابی نتائج جاری ہونے کے بعد انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے آسام روانہ کیا جائے گا۔ دوسری طرف، وزیر اعلی اشوک گہلوت کے پیر یا منگل کو ہوٹل فیئر ماونٹ میں آسام کانگریس اتحاد کے امیدواروں سے ملاقات کی توقع کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔