21 سال بعد چنڈی گڑھ کی ہرناز سندھو نے جیتا ’مس یونیورس‘ کا خطاب
21 سالہ سندھو نے اسرائیل کے شہر ایلات میں منعقدہ 70ویں مس یونیورس مقابلے میں خطاب جیتا۔ ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2020 کا تاج مس یونیورس میکسیکو کی اینڈریا میز نے پہنایا۔
نئی دہلی: مس یونیورس 2021 میں ہندوستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس مقابلے میں بھارت کی بیٹی ہرناز کور سندھو نے 70ویں مس یونیورس کا خطاب جیتا ہے۔ پنجابی فلم اداکارہ ہرناز سندھو، جو چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ گورنمنٹ کالج سیکٹر 11 کی سابق طالبہ ہیں، نے مس یونیورس 2021 کا خطاب جیت لیا ہے۔ اس سے قبل سال 2000 میں ہندوستانی حسینہ لارا دتہ نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ ان سے پہلے سشمیتا سین 1994 میں مس یونیورس بنی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم مودی آج کاشی وشوناتھ دھام کا کریں گے افتتاح
21 سالہ سندھو نے اسرائیل کے شہر ایلات میں منعقدہ 70ویں مس یونیورس مقابلے میں خطاب جیتا۔ ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2020 کا تاج مس یونیورس میکسیکو کی اینڈریا میز نے پہنایا۔ سی این این نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھو نے 79 مدمقابلوں کو شکست دے کر یہ خطاب اپنے نام کیا۔
آپ کو بتا دیں کہ ہرناز سندھو کے پاس ٹائمز فریش فیس مس چندی گڑھ 2017، مس میکس ایمرجنگ اسٹار انڈیا 2018 اور فیمینا مس انڈیا پنجاب 2019 جیسے متعدد ٹائٹل بھی ہیں۔ انہوں نے 'یار دیا پو باراں' اور 'بائی جی کٹنگے' جیسی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
ہرناز سندھو نے کس سوال کا جواب دیا؟
تمام ٹاپ تھری مقابلہ کرنے والوں سے سوال پوچھا گیا کہ دباؤ کا سامنا کرنے والی خواتین کو آپ کیا مشورہ دیں گی؟ اس پر ہرناز سندھو نے جواب دیا، آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ آپ منفرد ہیں اور یہی آپ کو خوبصورت بناتی ہے۔ باہر آؤ، اپنے لیے بولنا سیکھو، کیونکہ تم اپنی زندگی کی رہنما ہو۔ اس جواب کے ساتھ ہی ہرناز سندھو نے اس سال کا مس یونیورس 2021 کا خطاب جیت لیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔