چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع میں 202 افراد ہلاک، مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں پانچ دن کا لاک ڈاؤن

چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 سے 17 لوگوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 202 ہو گئی ہے

کورونا کی ٹیکہ کاری / یو این آئی
کورونا کی ٹیکہ کاری / یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

دھمتری: چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 سے 17 لوگوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 202 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع میں بدھ کو 1856 لوگوں کی جانچ کی گئی جس میں 344 افراد پازیٹیو پائے گئے۔

ضلع میں اب تک 12499 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، جس میں سے 9402 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ضلع میں کورونا کے 2902 ایکٹیو معاملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 31 مارچ تک ضلع میں 142 لوگوں کی موت ہوئی تھی، جو 14 اپریل تک بڑھ کر 202 ہوگئی ہیں۔ صرف 14 دنوں میں 60 لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 لوگوں ی موت ہوئی ہے۔


مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں پانچ دن کا لاک ڈاؤن

ادھر، ایم پی کے ٹیکم گڑھ کے ضلع کلکٹر سبھاش کمار دوویدی نے یہاں کہا ہے کہ 14 اپریل کی شام سے 19 اپریل کی صبح چھ بجے تک کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ خیال رہے گذشتہ ایک ہفتہ سے کورونا کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔

سی ایم ایچ او ڈاکٹر ایس کے چورسیا کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر کورونا کے 143 م ایکٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع میں کووڈ ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 27 پوگئی ہے۔ ضلع اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد 638 ہے۔ اسپتال میں داخل مریضوں کے علاوہ ، 80 متاثرہ مریض گھریلو آئسو لیسن میں ہیں۔ ضلع کے پلیرا ، جتارا ، بڑاگاؤں سمیت نصف درجن سے زیادہ دیگر شہری علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔


تیکم گڑھ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر کُنڈیشور کے نوودیہ اسکول میں 10 طلباء اور وہاں کام کرنے والے دیگر افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں نوودیہ اسکول میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے ان کا قرنطین کا انتظام جونیئر ہاسٹلز میں کرایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔