امریکی کمپنی ’ایڈوب‘ نے دہلی کے 2 اسکولوں کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا

ایک مقابلے میں اسكولوں نے ایڈوب کلاؤڈ کے ذریعے گاندھی جی پر ڈیجیٹل مہارت کے ذریعہ تخلیقی رپورٹ پیش کی تھی۔ آخری مرحلے میں 4500 اسکولوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دارالحکومت کے اسپرنگ ڈیلس اسکول سمیت تین اسکولوں کو امریکہ کی مشہور ایڈوب کمپنی اور سینکڈری ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ منعقدہ بابائے قوم مہاتما گاندھی تخلیقی مقابلہ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس مقابلے میں تقریباً 20 ہزار اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔ بابائے قوم کی 150 ویں جينتی کے موقع پر منعقدہ مقابلہ میں دہلی وسندھرا انکلیو میں واقع ایسٹ آف پوائنٹ اسکول اور مہاراشٹر کے احمد نگر کے جواہر نوودے اسکول کو بھی اس مقابلہ کے لئے فاتح قرار دیا گیا ہے۔

اس مقابلے میں اسكولوں نے ایڈوب کلاؤڈ کے ذریعے گاندھی جی پر ڈیجیٹل مہارت کے ذریعہ تخلیقی رپورٹ پیش کی تھی۔ آخری مرحلے میں 4500 اسکولوں نے رپورٹ پیش کی تھی جن میں سے ان تین کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔ سی بی ایس ای کی صدر انیتا كروال اور ایڈوب کمپنی کے سی ای او شانتن نارائن نے مقابلہ جیتنے والے اسکولوں کی عزت افزائی کی ۔ فاتح اسکول کے طالب علموں کو امریکہ کے کیلی فورنیا کا مفت سفر کرنے کا موقع ملے گا، جہاں ایڈوب کا ہیڈکوارٹر ہے۔ مقابلہ کے 9 ٹاپ اسکولوں کو ایڈوب کلاؤڈ کی مفت سہولت دی جائے گی ۔


انیتا كروال نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں تکنیکی اور تخلیقی مہارت سے ہی ملک کے طلبا کی ترقی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو اس مہارت کو سکھا رہے ہیں اور ایڈوب کے ساتھ مل کر ہم نے اسے آگے بڑھانے کا کام کیا ہے اور مہاتما گاندھی کے اصولوں کو پھیلانے کا بھی کام کیا ہے۔ اس موقع پر آل انڈیا تکنیکی ایجوکیشن کونسل کے صدر انل سهستربددھے اور نیتی آیوگ کے جوائنٹ سکریٹری آر رمن نے بھی حصہ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔