بارہمولہ میں لشکر طیبہ کے 2 ملی ٹینٹوں کے معاونین گرفتار، اسلحہ بر آمد: پولیس
پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وار پورہ کریری علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر سے وابستہ ملی ٹینٹوں کے دو معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا
سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وار پورہ کریری علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹوں کے دو معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملی ٹینٹوں کی نقل وحمل کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بارہمولہ پولیس اور فوج کی 29 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے فرسٹہ ہار وار پورہ کریری علاقے میں ناکہ لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران فرسٹہ ہار وار پورہ کراسنگ کی طرف آ رہے 2 مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسز کے ناکے کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 2 چینی پستول، 2 پستول میگزین اور 15 گولیاں بر آمد کی گئیں جس کے بعد دونوں کو حراست میں لیا گیا۔
بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت سہیل گلزار ولد غلام محمد شیخ ساکن فرسٹہ ہار کریری اور وسیم احمد پٹہ ولد غلام قادر پٹہ ساکن ہودی پوری رفیع آباد کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کریری میں انڈین آرمز ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔