راجوری میں ایک فوجی کیمپ کے باہر 2 مقامی لوگ مردہ پائے گئے، لوگوں کا احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں جمعے کی صبح ایک فوجی کیمپ کے باہر دو مقامی لوگوں کی لاشیں پائی گئیں جس کے بعد علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں جمعے کی صبح ایک فوجی کیمپ کے باہر دو مقامی لوگوں کی لاشیں پائی گئیں جس کے بعد علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ راجوری میں پونچھ – راجوری شاہراہ پر واقع بجے ایک فوجی کیمپ کے الفا گیٹ کے باہر جمعے کی صبح قریب چھ بجے دو مقامی لوگوں کی لاشیں پائی گئیں جن کے جسموں پر گولیوں کے نشان تھے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے وائٹ نائٹ کور، انڈین آرمی، جموں و کشمیر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ راجوری میں فوجی ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے علی الصبح فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس، سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں۔


انہوں نے متوفین کی شناخت کمال کمار اور سریندر کمار ساکنان راجوری کے بطور کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم واقعے کی حقیقت معلوم کرنے کے لئے جائے واردات پر پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا اس واقعے کے بعد لوگوں نے علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاجیوں نے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا ہے۔ ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔