اندوہناک ٹرک حادثہ میں 2 مزدوروں کی موت، 7 دیگر زخمی

مہاراج گنج چوکی تھانہ علاقے کے بریار پور گاؤں باشندہ کچھ مزدور حیدرآباد سے ایک ٹرک میں سوار ہوکر گھر واپس آرہے تھے۔ اس درمیان سہجنوا علاقہ واقع کسرول کے نزدیک ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گورکھپور: اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے سہجنوا علاقے میں پیر کو حیدرآباد سے گاؤں آرہے مزدوروں سے بھرے ٹرک کے پلٹ جانے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر سات زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مہاراج گنج چوکی تھانہ علاقے کے بریار پور گاوں باشندہ کچھ مزدور حیدرآباد سے ایک ٹرک میں سوار ہوکر گھر واپس آرہے تھے۔ اس درمیان سہجنوا علاقے کے کسرول کے نزدیک ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں پرشورام گوڑ(35) اور راہل کیوٹ(25) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر سات زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو گورکھپور واقع ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں چار کی حالت کافی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کو فرار ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش ہے۔


وہیں دوسری جانب اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سہجنوا علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں مزدوروں کے ہلاک ہونے پر گہرے رنج و غم کو اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے اس حادثے میں مہلوکین کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپئے اور شدید طور سے زخمی مزدوروں کو 50۔50 ہزار روپئے کے مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ تمام مزدور مہارج گنج کے بتائے جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔