گورکھپور سے لدھیانہ جانے والی ڈبل ڈیکر بس حادثہ کا شکار، 17 مسافر زخمی
بس میں سوار 17 مسافر زخمی ہوئے۔ سبھی زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا۔ ایک شدید زخمی مسافر کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں ریفر کیا گیا ہے۔
باربنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے کوتوالی علاقے میں آج صبح لکھنؤ-ایودھیا شاہراہ پر گورکھپور-لدھیانہ ڈبل ڈیکر بس الٹنے سے 17 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے اس حادثہ کی اطلاع یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ-ایودھیا ہائی وے پر کرولی موڑ کے قریب گورکھپور سے لدھیانہ جانے والی ایک تیز رفتار ڈبل ڈیکر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں بس میں سوار 17 مسافر زخمی ہوئے۔ سبھی زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا۔ ایک شدید زخمی مسافر کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹرمیں ریفر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تمل ناڈو کے نو اضلاع میں مقامی بلدیاتی ووٹنگ شروع
انہوں نے بتایا کہ بس میں 76 مسافر سوار تھے۔ سبھی پنجاب جا رہے تھے۔ زخمیوں میں اوم ہری (60)، چھیدی لال (50) ساکن گاؤں سیگوہا تھانہ رامکولہ کشن نگر، سونم (30) اہلیہ ارون ساکن گاؤں موہن پور تھانہ شاہ پور، گورکھپور، روندر کمار (28) ولد رام نول ساکن گاؤں، تھانہ لال گنج بستی، وجے ورما ولد دولت رام ساکن پیراڑی تھانہ ہریا بستی،۔ دھرمیندر سنگھ (35) ولد سوامی ناتھ، گرہن بنت بھکاری وال کھلا (50) ولد دنیش ساکن پرتھوی پور،،تھانہ بشن پور ضلع کشی نگر، جمعراتی(55) ولد صاب جان ساکن گاؤں بھوگئی تھانہ لوریہ بیتیا بہار، قمر الدین (50) ساکن گاؤں کورہا تھانہ ساٹھی ضلع بتیا بہار، دلشاد (18) ولد نور حسن ساکن گاؤں سکرا دراز تھانہ لوریہ بیتیا بہار، آدیا (3) بنت وشال ساکن گاؤں دیوی پور تھانہ چوری چورا گورکھپور، دکش (10) ولد ارون ساکن گاؤں موہن پور تھانہ چوری چورا گورکھپور، دھرمی (80) اہلیہ مردل ساکن گاؤں بھیروپور تھانہ گورکھپور، ارملا (45) بیوی جمدار ساکن کولواچک تھانہ ترپلوا دیوریا، نریندر کمار شرما (66) ساکن پانی پت ہریانہ، اور گورکھپور کا 61 سالہ رہائشی مہندر سنگھ شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دیگر مسافروں کو دوسری بس کے ذریعے لدھیانہ بھیجا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔