تبلیغی جماعت سے وابستہ خاتون سمیت 17 غیر ملکیوں کی جیل سے رہائی

30 مارچ کو پولیس نے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے علاقے ہندپیڑھی علاقے کی بڑی مسجد اور مدینہ مسجد میں مقیم تبلیغی جماعت سے وابستہ 17 غیر ملکیوں اور ایک مقامی شخص کو گرفتار کیا تھا۔

فائل تصویر نیشنل ہیرالڈ
فائل تصویر نیشنل ہیرالڈ
user

یو این آئی

ویزا کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں رانچی برسا منڈا جیل میں قید ملیشیائی خاتون سمیت تبلیغی جماعت کے 17 غیر ملکیوں کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد منگل کے روز جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے 15 جولائی کو سب کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ قانونی کارروائی کو مکمل کرنے کے بعد منگل کے روز 17 غیر ملکی باشندوں کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ ان میں ملیشیا سے آٹھ، برطانیہ، زامبیا، بنگلہ دیش کے تین اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور آئرلینڈ کے شہری شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک مقامی باشندے کو پہلے ہی اس معاملے میں ضمانت مل چکی ہے۔


30 مارچ کو رانچی کی ضلع پولیس نے دارالحکومت رانچی کے علاقے ہندپیڑھی علاقے کی بڑی مسجد اور مدینہ مسجد میں مقیم تبلیغی جماعت سے وابستہ 17 غیر ملکیوں اور ایک مقامی شخص کو گرفتار کیا تھا۔ اس میں چار خواتین بھی تھیں۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظر سب کو الگ تھلگ اور تنہائی کے مرکز میں بھیج دیا گیا تھا۔ ان میں سے دو غیر ملکی باشندے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ صحت یاب ہونے کے بعد انہیں جیل بھیجا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Jul 2020, 8:00 AM