ایودھیا میں شامل ہوں گے بستی اور گونڈہ کے 152 گاؤں

بستی، ایودھیا اور گونڈہ اضلاع کے افسران کی اعلی سطحی میٹنگ میں ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ضلع بستی کے 90 اور ضلع گونڈہ کے 62 ریونیو گاؤں کو شامل کرنے سے متعلق خاکے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بستی: ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سرحد میں توسیع کے بعد بستی اور گونڈہ اضلاع کے 152 ریونیو گراموں کو ایودھیا میں شامل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مصدقہ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق بستی،ایودھیا اور گونڈہ اضلاع کے افسران کی اعلی سطحی میٹنگ میں ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ضلع بستی کے 90 اور ضلع گونڈہ کے 62ریونیو گاؤں کو شامل کرنے سے متعلق خاکے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایودھیا ڈویژن کے کمشنر نوین نے اس سے متعلق نقشے کو منظوری بھی دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع بستی کے ریونیو گرام کیسو پور، ختم سرائے، سمیلیا، رکی پور، پاور، جینت پور، رانی پور، بس تھانہ، تال گاؤں،دبارا، نروہن، شنکر پور، سرسنڈا، ملولی،گوسائی،برولی پانڈے، سیتارامپور، وکرم جوت، ارجن پور، گوپال پور، شیوگڑھ، پورے چتن، پورے سونی، چتونا،نیٹ ورک،پٹی سندلپور، پٹکاپور،کلیان پور، مشرقی حسینیا، بابا باگھا نالا، راجا رام پور، بچائی پور، شاہ پور، ادے پور، قلندر، لالپور،گوریا، بڑاگاؤں، چکیا سنگرام پور، تلوک پور، پورے موتی، جگناتھ پور، اقراء چوبے، رام سکھ رامپور، سلیم پور، پورے گنگارام ،ماجھا، کتا، اول جوگ پور، کنچن پور، ماچا رامپور، گنگاتھ پور، حید رآباد، پرور پارا، جوگپور، شیخ پور اور دھن گوا گاؤں کو ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں شامل کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔