مزدور اسپیشل ٹرین پر ڈیوٹی کرنے والے 14 آر پی ایف جوان کورونا پازیٹو

پیر کی شب کو 109 سیمپل کی رپورٹ محکمہ صحت کو ملی جن میں سے 89 منفی، 17 مثبت اور 3 رجیکٹ ہوئے۔ 17 پازیٹو کیسوں میں 14 لوگ دہلی بیسڈ چھٹی بٹالین ریلوے پولس اسپیشل فورس سے منسلک ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے کیسز لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 70 ہزار کے پار جا چکی ہے اور ان میں 46 ہزار سے زائد کیسز ایکٹیو ہیں۔ 2293 لوگوں کی موت اس مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک ہندوستان میں ہو چکی ہے۔ اس درمیان پنجاب کے لدھیانہ سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ ریلوے پروٹیکشن فورس یعنی آر پی ایف کے 14 جوان کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ سبھی جوان مزدور اسپیشل ٹرینوں میں خدمات دے رہے تھے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پیر کی شب 109 سیمپل کی رپورٹ محکمہ صحت کو ملی۔ ان میں سے 89 منفی، 17 مثبت اور 3 سیمپل رجیکٹ ہوئے۔ 17 پازیٹو کیسوں میں سے 14 لوگ دہلی بیسڈ چھٹی بٹالین ریلوے پولس اسپیشل فورس سے منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ دو مجنوں کا ٹیلہ سے لوٹے عقیدت مند اور ایک جالندھر کے 91 سالہ بزرگ کی رپورٹ پازیٹو پائی گئی۔


اطلاعات کے مطابق ریلوے پولس اسپیشل فورس کے 40 جوانوں کو مزدور اسپیشل ٹرین کی ڈیوٹی کے لیے 7 مئی لو لدھیانہ لایا گیا تھا۔ ان میں سے 2 اہلکار 9 مئی کو پازیٹو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد 38 لوگوں کے سیمپل لیے گئے تھے اور ریلوے کے اسپتال میں کوارنٹائن کیا گیا تھا۔ ان میں سے 14 کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان 38 لوگوں کو ریلوے اسٹیشن پر ٹی ٹی ای روم میں ایک بڑے ہال میں ہی رکھا گیا تھا۔ وہیں یہ لوگ مزدور اسپیشل ٹرین کے ذریعہ جانے والے پیسنجر کو گاڑی تک لانے کا کام کر رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔