حج 2019: خادم الحجاج کے لئے درخواست دینے کی 14 جنوری آخری تاریخ

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر محمد مسیح اللہ خان نے کہا کہ آن لائن درخواست کی اصل کاپی منسلکات کے ساتھ 14 جنوری 2019 تک دفتر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی‘ واقع حج ہوزنامپلی‘ حیدرآباد میں پہنچ جانی چاہئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآبا: حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے حج 2019کے لئے مملکت سعودی عربیہ میں حجا ج کرام کے قیام کے دوران ان کی مدد و رہنمائی کے مقصد سے خادم الحجاج کی تعیناتی کیلئے اہل سرکاری ملازمین سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں‘ جس کے لئے 14 جنوری 2019 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد مسیح اللہ خان نے بتایا ہے کہ آن لائن درخواست کی اوریجنل ہارڈ کاپی تمام ضروری منسلکات کے ساتھ14 جنوری2019تک ہر حال میں دفتر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ‘ واقع حج ہوزنامپلی‘ حیدرآباد میں پہنچ جانی چاہئیں۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی 2019 کو مرد یا خاتون امیدواروں کی عمر 25تا 58 سال کے درمیان ہونی چاہئے اور انہو ں نے حج یا عمرہ ادا کر لیاہو ارو ان کو حج امور سے گہری واقفیت ہونی چاہئے۔ ان کے پاس14 جنور ی 2019 یا اس سے قبل جاری کردہ انٹرنیشنل پاسپورٹ بھی موجود رہنا چاہئے جو 31جنوری 2020 تک کارکرد ہونا چاہئے۔

اس سال ہر دو سو عازمین حج کے لئے ایک خادم الحجاج کو منتخب کیا جائے گا‘ اور ہر فلائیٹ میں ایک خادم الحجاج روانہ کیا جاسکے‘ تاکہ وہ سفر ‘ مناسک حج اور سعودی عرب میں قایم کے دوران وقت ضرورت عازمین حج کی مدد و رہنمائی انجام دے سکیں۔

ا نہوں نے بتایاکہ سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی شعبہ کے اداروں ‘ دستوری اداروں کے ملازمین‘ پولیس ملازمین و ہوم گارڈز ‘ محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کے ملازمین درخواست دینے کے اہل ہیں۔ تاہم ان کی تعیناتی مرکزی حج کمیٹی کی منظوری کے تابع ہوگی۔ اگر کسی نے ایک مرتبہ بحیثیت خادم الحجاج خدمات انجام دی ہوں اور اس کے خلاف قونصل جنرل جدہ کے نامواقف ریمارکس ہوں تو وہ درخواست دینے کا اہل نہیں ہوگا۔

درخواست فارم اور تفصیلات تلنگانہ اسٹیٹ حج کمٹی کی ویب سائیٹ www.telanganastatehajcommittee.com کے علاوہ مرکزی حج کمیٹی کی ویب سائیٹ www.hajcommittee.gov.in پر دستیاب ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔