عمرہ سے واپسی کے دوران سونے کی اسمگلنگ! حیدرآباد ائیر پورٹ پر 14 افراد گرفتار

گرفتار مسافرین حیدرآباد کے رہنے والے ہیں جو سعودی ایرلائنز کی فلائٹ نمبر SV-744 کے ذریعہ 2 جولائی کو جدہ سے حیدرآباد پہنچے تھے۔ اس سونے سے متعلق ان کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: مخصوص انٹلی جنس اطلاع اور حیدرآباد سٹی پولس، ساؤتھ زون ٹاسک فورس کے مؤثر تال میل کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کے عہدیداروں نے حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر عمرہ سے واپس آنے والے 14 افراد کو پکڑ لیا۔ ہر ایک مسافر کے پاس بیرونی ملک کا سونا تکڑوں کی شکل میں پایا گیا۔ ہر کسی کے پاس 24 قیراط کے کڑے اور 24 قیراط کی چین پائی گئیں۔

یہ 14مسافرین حیدرآباد کے رہنے والے ہیں جو سعودی ایرلائنز کی فلائٹ نمبر SV-744 کے ذریعہ 2 جولائی کو جدہ سے حیدرآباد پہنچے تھے۔ اس سونے سے متعلق ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں تھے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ کسٹم ایکٹ کے تحت ضبط شدہ اس بیرونی سونے کا وزن 6.46 کیلو ہے اور اس کی مالیت 2.17 کروڑ روپئے ہے۔


پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سونے کو اسمگل کرنے کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ غریب افراد جو عمرہ کرنا چاہتے ہیں کو ایجنٹ کی جانب سے اس کے اخراجات پر کافی ڈسکاؤنٹ دینے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ عمرہ سے واپسی کے دوران مسافرین سے خواہش کی جاتی کہ وہ اپنے ساتھ سونا لے جائیں۔

بعد ازاں اس سونے کو ایجنٹس کی ہدایت پر دوسرے شخص کی جانب سے اس افراد کے پاس سے حاصل کر لیا جاتا۔ ان کی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر ان سے عمرہ کے لئے روانگی اور واپسی کے تمام اخراجات وصول کرنے یا پھر جرمانہ وصول کرنے کے عواقب کرتے ہوئے ان کو جدہ میں بلیک میل کیا جاتا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔