ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈروں کے درمیان 13ویں راؤنڈ کی میٹنگ 10 اکتوبر کو

چینی سرحد واقع مولدو گیریسن میں صبح 10.30 بجے شروع ہونے والی اس بات چیت میں فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کے تیسرے مرحلہ اور اصل کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر بات چیت کا امکان ہے۔

ہندوستان۔چین، تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان۔چین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندستان اور چین کے مابین مشرقی لداخ میں طویل عرصہ سے جاری تعطل کو ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں کے تیرہویں راونڈ کی بات چیت اتوار کو ہوگی۔ چین کی سرحد میں مولدو گیریسن میں صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونے والی اس بات چیت میں فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کے تیسرے مرحلہ اور اصل کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ اس کے تحت دونوں فریقین کے مابین ہاٹ اسپرنگ، دیپسانگ اور ڈیم چوک سے فوجیوں کے پیچھے ہٹانے کے معاملہ پر خاص طور پر بات ہونے کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق بات چیت میں چین کی طرف سے جنوبی جنجیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کمانڈڑ اور ہندستان کی طرف سے لداخ کور کمانڈر کے حصہ لینے کی امید ہے۔ دونوں فریقین کے مابین بارہویں راونڈ کی بات چیت گزشتہ 31جولائی کو ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔