سہارن پور میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا سے 13 کی موت
محکمہ صحت کے ذریعہ آج دی گئی معلومات کے مطابق پازیٹو آئے لوگوں میں 22 ڈسٹرکٹ جیل کے، 23 پیرا ماؤنٹ کالونی کے، 16 بیتیا کے، 15 بناکھیڑی کے، ایک ملازم سی ایم او دفتر کا، 23 لوگ دیوبند کے شامل ہیں
سہارن پور: اترپردیش کے سہارن پور میں کورونا انفیکشن سے پچھلے 24 گھنٹے میں پانچ خواتین سمیت 13 لوگوں کی موت ہوگئی۔ سبھی لوگوں نے کووڈ اسپتال سرکاری میڈیکل کالیج میں دم توڑا ہے۔ کورونا سے مرنے والوں میں نو سہارن پور کے، دو شاملی کے اور دو ہریدوار کے ہیں۔ ایک ہی دن میں 546 لوگوں کی رپورٹ پازیٹو آنے سے ضلع انتظامیہ اور میڈیکل محکمے میں ہڑکمپ مچا ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے ذریعہ آج دی گئی معلومات کے مطابق پازیٹو آئے لوگوں میں 22 ڈسٹرکٹ جیل کے، 23 پیرا ماؤنٹ کالونی کے، 16 بیتیا کے، 15 بناکھیڑی کے، ایک ملازم سی ایم او دفتر کا، 23 لوگ دیوبند کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سرساوا، نانوتا، رام پور منیہارن، کے لوگ بھی انفیکشن کی زد میں آئے ہیں۔
سی ایم او ڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے سہارن پور جنپد میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 13 لوگوں کی کورونا انفیکشن سے موت ہونے اور 546 نئے متاثرین ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سہارن پور میں زیر علاج مریضوں کی تعداد اب 2713 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 164 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 28 اموات کورونا کی دوسری لہر میں ہوچکی ہیں۔ 136 اموات پچھلے سال ہوئی تھیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔