مہاراشٹر میں بارش کا قہر جاری، نیا ریڈ ایلرٹ جاری

مہاراشٹر میں زبردست بارش ہو رہی ہے اور وہاں بارش سےجڑے حادثات میں 129 افراد کی مو ت ہو چکی ہے اور اب محکمہ موسم نے نیا ریڈ ایلرٹ جاری کیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر میں زمین کھسکنے کےواقعات اور بارش سےجڑے دیگر حادثوں میں اب تک 129 لوگوں کی جان جا چکی ہیں۔ مہارشٹر میں ابھی بارش کا قہر جاری ہے۔پونا اور کولہاپور میں بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے گزشتہ 48 گھنٹوں میں بارش کی وجہ سے 129 افراد کی موت ہو چکی ہے اور زیادہ تر اموات رائے گڑھ اور ستارا اضلاع میں ہوئی ہیں۔ ادھر افسران نے بتا یا کہ مستقل بارش ہونے کی وجہ سےرتنا گری ضلع میں زمین کھسکنے سے دس افراد کی موت ہو گئی ہے ۔


مہارشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ زمین کھسکنے کے معاملہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو وہ پانچ لاکھ روپے دے گی۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پورے معاملہ پر اظہار افسوس کرتےہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن ممد کریں گے۔ریاست میں ابھی لوگوں کو بارش سے کسی طرح کی راحت ملنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔