چھتیس گڑھ: پنچایتوں میں ہو رہے کام کو ملی شناخت، یومِ پنچایت پر ملیں گے 12 قومی ایوارڈس

حکومت ہند کی وزارت برائے پنچایت راج کی طرف سے جاری خط کے مطابق قومی یومِ پنچایت کے موقع پر آئندہ 24 اپریل کو قومی پنچایت ایوارڈس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

گرام پنچایت، تصویر آئی اے این ایس
گرام پنچایت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

چھتیس گڑھ میں پنچایتوں میں ہو رہے کام کو قومی سطح پر شناخت ملی ہے اور یہاں کے حصے میں 12 قومی ایوارڈس آئے ہیں جو آئندہ 24 اپریل کو منعقد یومِ پنچایت کے موقع پر ملیں گے۔ حکومت ہند کی وزارت برائے پنچایتی راج کی طرف سے جاری خط کے مطابق قومی یومِ پنچایت کے موقع پر آئندہ 24 اپریل کو قومی پنچایت ایوارڈس منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب جموں و کشمیر کے سمبا ضلع واقع پلّی میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی بطور مہمانِ خصوصی موجود رہیں گے۔ اس موقع پر ملک بھر کے مختلف گرام پنچایت اور بلاک و ضلع پنچایتوں کو قابل ذکر کام و حصولیابیوں کے لیے نوازا جائے گا۔

چھتیس گڑھ میں لگاتار دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کی کوششوں کے نتیجہ میں اس بار قومی یومِ پنچایت کے موقع پر چھتیس گڑھ کو 12 قومی ایوارڈ ملنے جا رہے ہیں۔ اس میں دین دیال اپادھیائے پنچایت مضبوطی ایوارڈ کے لیے ضلع شعبہ میں جہاں ضلع پنچایت کبیردھام کو چنا گیا ہے، وہیں بلاک طبقہ کے لیے پاٹن اور سورج پور کا انتخاب ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں شعبہ اور دیگر شعبہ میں بھی مختلف پنچایتوں کا انتخاب ایوارڈ کے لیے ہوا ہے۔


سرکاری اطلاع کے مطابق گرام پنچایت شعبہ میں دھمتری ضلع کے گاؤں چھپلی اور ہدیربھاٹا، کوریا ضلع کے چرمی، بالود ضلع کے پیری، سورج پور ضلع کے بسدئی اور کبیردھام ضلع کے کیجیداہ کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ اِدھر چائلڈ فرینڈلی گرام پنچایت ایوارڈ کیٹگری میں رائے پور ضلع کے آرنگ بلاک کے تحت بنچرودا کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان ایوارڈ کیٹگری میں دُرگ ضلع کے جیورا کو نوازا جائے گا۔ علاوہ ازیں ناناجی دیشمکھ قومی وقار دیہی ایوارڈ کے لیے رائے پور ضلع کے تلدا بلاک میں سرورا کو چنا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔