فصل بیمہ پریمم میں رعایت پر سو فیصد کی کٹوتی، کسان کے پیٹ پر لات: کانگریس
’کسان فصل بیمہ کے پریمیم پر دی جانے والی رعایت میں کٹوتی کے بعد اب کسان کو 2 فیصد کی بجائے 27 فیصد پریمیم ادا کرنا ہوگا، اس پر کانگریس نے کہا کہ حکومت نے اناج پیدا کرنے والے کسان کے پیٹ پر لات ماری ہے
نئی دہلی: حکومت کی طرف سے کسان فصل بیمہ کا پریمیم 2 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر کانگریس کا اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ حکومت نے اناج پیدا کرنے والے کسان کے پیٹ پر لات ماری ہے اور اسے بےیار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔
کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ روز ملک کے کسانوں پر ایک اور حملہ بولا ہے اور خاموشی کے ساتھ ’پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا‘ اور ’آفت فصل بیمہ یوجنا‘ کے پریمیم میں دی جانے والی رعایت میں 100 فیصد کی کٹوتی کر دی ہے اور انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ پہلے کسان کو پریمیم کا 2 فیصد دینا ہوتا تھا اور باقی رقم کی ادائیگی مرکز اور ریاستی حکومت کرتی تھیں لیکن حکومت کے اس فیصلے کے بعد اب کسان کو 2 فیصد کے علاوہ 25 فیصد مزید ادائیگی کرنی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کسان مخالف ہے اور وہ فصل بیمہ یوجنا کو بند کرنے کی سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے، فصل بیمہ کے پریمیم میں کمی اس کی اسی حکمت عملی کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اس سے کسانوں پر دوہری مار پڑے گی اور کسان نہ فصل بیمہ کا پریمیم ادا کر سکے گا اور نہ ہی اسے آفت کی صورت میں راحت ملے گی۔‘‘
سرجے والا نے کہا ’’پہلے فصل انشورنس پر 2 فیصد کسان دیتا تھا اور باقی 50 فیصد مرکز اور 50 فیصد ریاستی حکومت دیتی تھی لیکن بدھ کو حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے تحت اس نے بیمہ پریمیم کی رقم پر دی جانے والی رعایت کو 50 سے کم کرکے 25 فیصد کم کر دیا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ کسان کو اب 27 فیصد پریمیم دینا پڑے گا جس کی ادائیگی وہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کسان مخالف مودی حکومت کے اس فیصلے سے ملک کا کسان تباہ ہوگا اور اس کی زندگی مشکلات سے بھر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ کیا ملک کا کسان 2 فیصد کے بجائے اب 27 فیصد پردھان منتری فصل بیمہ کی ادائیگی کرنے کی حالت میں ہے!
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ کیا آیا حکومت کا فصل بیمہ کو بند کا کرنے کا منصوبہ ہے! اس میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ مرکز نے پریمیم پر دی جانے والی ریاعت میں کمی رقم کم کر دی ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ ریاستی حکومتیں فصل انشورنس اسکیم کے پریمیم میں کمی نہیں کریں گی۔انہوں نے اسے حکومت کا شرمناک قدم قرار دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔