راجوری: ایل او سی پر ہند- پاک افواج کے درمیان گھمسان، ایک فوجی اہلکار ہلاک

مہلوک فوجی اہلکار کیری باتل میں تعینات تھا اور ہندوستان و پاکستان کے درمیان فائرنگ و گولی باری کا وہ شکار ہو گیا۔ فی الحال اس فوجی اہلکار کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی صبح ہندوستان اور پاکستان فوج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرل پر پیر کی صبح پاکستانی فوج نے بلا اشتعال چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کرکے فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا۔

مہلوک فوجی اہلکار جو کیری باتل میں تعینات تھا، لیکن فی الحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ دریں اثنا وزارت دفاع کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے میڈیا کو بتایا کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی صبح پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کی جس کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔