نظم: رگوں میں خون نہیں، آتش سیال دوڑتا ہے... ام ماریہ حق
ایک انہونے پت جھڑ نے، خوش نما شاخوں پر ڈیرا ڈالا ہے، ہر سمت، حدِ نظر، ملگیجا سا اجالا ہے
ایک انہونے پت جھڑ نے
خوش نما شاخوں پر ڈیرا ڈالا ہے
ہر سمت
حدِ نظر
ملگیجا سا اجالا ہے
دلوں پر ہمارے
گزرتا ہر پل
ہے ہجر کی رات سے بھی بھاری
اسی لئے تو یہاں سبھی نے
انقلاب کی مشعل تھامی
کہ اب رگوں میں خون نہیں
آتش سیال دوڑتا ہے
جو ہمتوں کے زخمی پرند کو
نئے بال و پر دے رہا ہے
جبر اور ظلمتوں کی
سخت راتوں کو
نئی سحر کی
خبر دے رہا ہے
~ ام ماریہ حق
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔