مشاعرہ کی 20 ویں بہار،’جشن بہار‘

اس بار مشاعرہ جشن بہار کی صدارت سابق الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی کریں گے جب کہ بطورِ مہمانِ خصوصی کتھک کی دنیا کے بے تاج بادشاہ پنڈت برجو مہاراج شرکت کریں گے۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

قومی آواز بیورو

ہر سال جشنِ بہار کے پلیٹ فارم سے ملک اور بیرونی ممالک کے معروف شعراء ملک کی راجدھانی دہلی میں مشاعرے کے دوران شائقین کو اپنے دلکش کلام سے محظوظ کرتے رہے ہیں اور اس سال ’مشاعرہ جشن بہار‘ 13 اپریل کو دہلی پبلک اسکول (متھرا روڈ) میں منعقد کیا جائے گا۔ جہاں تک ’مشاعرہ جشن بہار‘ کی اہمیت کا سوال ہے، یہ اس لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ’شنکر شاد مشاعرہ‘ کسی وجہ سے بند ہو گیا تھا اور اس طرح کے کسی مشاعرے کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ ایسے ماحول میں اُردو شاعری، ملک کی گنگا-جمنی تہذیب اور روایت کی بقا کے مقصد سے کامنا پرساد نے ’مشاعرہ جشن بہار‘ کا آغاز کیا تھا۔ اردو دوست محترمہ کامنا پرساد کی رہنمائی میں آئندہ 13 اپریل کو یہ مشاعرہ اپنا 20واں جشن منائے گا۔

اس بار کے مشاعرہ جشن بہار میں بطور مہمانِ خصوصی کلاسیکی رقص اور کتھک کی دنیا کے آفتاب پنڈت برجو مہاراج ہوں گے اور مشاعرہ کی صدارت سابق الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی کریں گے۔ نان پروفٹ جشنِ بہار ٹرسٹ کی جانب سے 13 اپریل بروز جمعہ یہ مشاعرہ جشنِ بہار دہلی پبلک اسکول متھراروڈ پر شام 6.30 بجے شروع ہوگا۔

مشاعرہ کی 20 ویں بہار،’جشن بہار‘

اس تاریخ ساز مشاعرہ کی روح رواں اور جشن بہار ٹرسٹ کی بانی محترمہ کامنا پرساد کہتی ہیں کہ ’’ اردو زبان ہماری ہمہ جہت تہذیب کی آئینہ دار ہے۔بین الاقوامی سطح پر اس شیریں زبان نے اپنے تاریخی سفرکے دوران ساری دنیا میں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔‘‘اُردو سے محبت رکھنے والی کامنا پرساد مزید کہتی ہیں کہ ’’ شاہوں کے دربارسے ہوتے ہوئے مشاعروں نے عوام سے رشتے استوار کیے۔ مشاعرہ جشنِ بہار نے اس سفر میں جو تاریخ ساز کردار نبھایا ہے اس کے گواہ ہیں اس دور کے شائقین، جنہیں جشنِ بہار کا بے تابی سے انتظار رہتا ہے۔گزشتہ دو دہائیوں سے ہماری بھی کوشش رہی ہے کہ ملک اور ملک سے باہر اردو شاعری کی نئی آوازوں اور ادبی رجحانوں کی نمائندگی کرنے والے معتبرشعراء کو اپنے سامعین سے متعارف کرائیں۔ لہٰذا جاپان، امریکہ، کناڈا، سعودی عرب اوربنگلہ دیش کے علاوہ ہندوستان سے دورِ حاضر کے نامور شعراء اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔ جبکہ اس ادبی شام میں اوساکا، جاپان سے نوجوان شاعر اُردو کے جدید و منفرد لہجے میں ہم کلام ہوں گے۔ ‘‘

کامنا پرساد نے اس تقریب کی اہمیت اور مشاعرہ جشن بہار کے بیک ڈراپ سے متعلق بتایا کہ’’بقول فیض احمد فیض ہم پرورشِ لوح وقلم کرتے رہیں گے۔مشاعرہ جشنِ بہار کے بیک ڈراپ میں فیض کے اس مصرعہ پر عالمی شہرت یافتہ فنکار ایم ایف حسین کی بنائی ہوئی خوبصورت کیلی گرافی نظر آتی ہے۔‘‘

اس ’مشاعرہ جشنِ بہار‘ میں بیرون ممالک سے جو شعراء شرکت کریں گے ان کے اسمائے گرامی ہیں، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ (واشنگٹن ڈی سی، امریکہ)، فرحت شہزاد ( نیوجرسی، امریکہ)، ڈاکٹر تقی عابدی ( ٹورنٹو، کناڈا)، پروفیسر سویمانے ( اوساکا، جاپان)، جناب عمر سالم العیدروس (جدّہ، سعودی عرب) اور جلال عظیم آبادی (ڈھاکہ، بنگلہ دیش)۔ یہ حضرات اپنا تازہ کلام سامعین کے سامنے پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے مختلف علاقوں سے جو شعرائے کرام مشاعرہ جشن بہار میں شرکت کریں گے، ان کے نام ہیں–پروفیسر وسیم بریلوی، جناب منصور عثمانی ، جناب پاپولرمیرٹھی، شبینہ ادیب صاحبہ، جناب لکشمی شنکرواجپئی، جناب منظر بھوپالی، جناب گوہررضا، دیپتی مشرا صاحبہ، جناب اقبال اشہر، پروفیسر مینو بخشی صاحبہ، ریحانہ نواب صاحبہ، ڈاکٹر لیاقت جعفری اور جناب حسین حیدری۔ اس مشاعرے کی نظامت معروف شاعر جناب منصور عثمانی کریں گے۔

مشاعرہ کی 20 ویں بہار،’جشن بہار‘

قابل ذکر ہے کہ ایم آر مومارکا فاؤنڈیشن، رورل الیکٹریفکیشن کارپوریشن لمیٹڈ (آر ای سی)، تکشلا ایجوکیشنل سوسائٹی، ٹاٹا سروسیز لمیٹیڈ،او این جی سی کارپوریشن لمیٹیڈ، انڈئن آئل کارپوریشن لمیٹیڈ، دھام پور شوگر ملزلمیٹیڈ اور دہلی پبلک اسکول، متھرا روڈ دہلی وغیرہ نے مشاعرہ جشنِ بہار2018کے انعقاد میں تعاون کیا ہے۔

مشاعرے میں داخلہ صرف دعوت نامہ سے ہوگا۔ داخلہ پاس www.jashnebahar.org ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور درج ذیل پتوں سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے:

جشنِ بہارٹرسٹ، ۲۱۶۔اے، گوتم نگر، نئی دہلی-49 ، فون۔41642893, 26862600

غالب اکادمی، بستی حضرت نظام الدین (ویسٹ) نئی دہلی۔13 ، فون۔24351098

اردواکادمی، سی پی او بلڈنگ کشمیری گیٹ، دہلی۔6، فون۔23863858

انڈیااسلامک کلچرل سینٹر، ۸۷۔۸۸ لودھی روڈ، نئی دہلی۔3، فون۔43535353

غالب انسٹی ٹیوٹ، ماتاسندری لین، ایوانِ غالب مارگ، نئی دہلی۔2 ، فون۔23232583

الحکمہ وفاؤنڈیشن، گلی نمبر۔۸، نزد جامہ مسجد ذاکرنگر، نئی دہلی۔۲۵، شکیل الرحمان ، فون۔41069880، موبائل 9811608231

تعمیرِ ملّت فاؤنڈیشن، حوض رانی، نئی دہلی۔17 ، ذکی احمد، موبائل۔9811026322

ظلِّ– دی بریانی ہاؤس، جے۔26، نزد خلیل اللّلہ مسجد، بٹلہ ہاؤس، نئی دہلی۔25، معاذعلی حیدر، موبائل۔9650044951, 9582055738

ایس آر انٹرنیشنل، 69۔اے، مسجدوالی گلی، بھرت نگر، نیوفرینڈس کالونی، نئی دہلی۔25 ، فون۔ 011 41069880

النواز ریسٹورینٹ، اے۔50، ابوالفضل اینکلیو، اوکھلاہیڈ، جامعہ نگر، نئی دہلی۔25 ، فون۔26984544، موبائل۔9711794455

فاروق انجینئر، 1057، محلہ کشن گنج، تیلی واڑہ آزاد مارکٹ، نئی دہلی6، موبائل۔9811167137

سیفی کمیونکیشن، 24۔بیگم پور، مالویہ نگر، نئی دہلی۔17، محمدعمران سیفی، موبائل۔9582274288, 7982245039

مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ۔4167، اردوبازار، جامعہ مسجد، نئی دہلی۔6، فون۔23260668

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔