مشہور شاعر انور جلال پوری کا انتقال

بھاگوت گیتا کا اردو میں ترجمہ کرنے والے مشہور شاعر انور جلال پوری آج انتقال ہوگیا۔ مرحوم کا لکھنؤ میں کنگ جارج میڈیکل کالج (کے جی ایم ایم یو) میں علاج کیا جا رہا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

انور جلال پوری کو برین ہیمریج کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔آج صبح تقریبا 10 بجے انہوںنے آخری سانس لی۔انور جلالپوری کو کل دوپہر کی نماز کے بعد امبیڈکر نگر کے جلالپور میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے ہیں۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ان کی ایک بیٹی کا انگلینڈ میں انتقال ہوا تھا۔جس کی وجہ سے وہ بے حد مغموم تھے۔انور جلالپوری کی موت سے ادبی دنیا میں ماتم کی لہر دوڑ گئی۔

انور جلال پوری کا ایک شعر۔

اگر تم آسماں تک جا رہے ہو شوق سے جاؤم

مرے نقش قدم آگے کی منزل کا پتہ دیں گے

انور جلا پوری نے بھاگوت گیتا کا ترجمہ بھی اردو میں کیا تھا۔انھوں نے اپنے اس ترجمے کواردو شاعری میں ’گیتا‘ کا نام دیا ہے۔ انور جلال پوری اس سے پہلے رابندر ناتھ ٹیگور کی ’گیتانجلی‘ اور عمر خیام کی ’رباعیات‘ کا بھی اردو میں ترجمہ کرچکے ہیں۔ انور جلال پوری کا کہنا تھاکہ انھوں نے یہ ترجمہ دونوں زبانوں ہندی اور اردو جاننے والوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
انور جلال پوری کے جسد خاکی کو ان کے گھر تک لے جاتے دوست و احباب

اردو کے مشہور ادیب شارب ردولوي نے کہا ہے کہ انور جلال پوری بہترین شاعر اورناظم کے علاوہ ایک لاجواب انسان تھے۔ ان کا جانا اردو کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی نقصان ہے ، شارب ردولوي نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انور جلال پوري کا گیتا کا ترجمہ اب تک کا سب سے بہترین ترجمہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انگریزی، اردو، فارسی اور ہندی زبان اچھی طرح جانتے تھے۔ اردو مصنفین فورم کے کنوینر وقار رضوی نے اپنی تعزیت میں کہا کہ اردو میں گیتا کا انور جلالپوری کا ترجمہ انسانیت کے لئے عظیم تحفہ ہے۔

انور جلال پوری نے بھگوت گیتا کو اردو شاعری میں بے حد خودصوری کے ساتھ پیش کیا تھا۔

ہاں دھرتت راشٹر آنکھوں سے محروم تھے

مگر یہ نہ سمجھو کہ معصوم تھے۔

ادھر کرشن ارجن سے ہیں ہم کلام

سناتے ہیں انسانیت کا پیغام

عجب حال ارجن کی آنکھوں میں تھا

تھا سیلاب اشکوں کا رکتا بھی کیا

بڑھی الجھنیں اور بے چینیاں

لگا ان کو گھیرے ہیں دشواریاں

تو پھر کرشن نے ان سے پوچھا یہی

بتا کس سے سیکھی ہے یہ بزدلی...

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
انور جلال پوری کی ’اردو شاعری میں گیتا‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Jan 2018, 5:29 PM