آکاش وانی دلی کے رنگ بھون آڈیٹوریم میں پہلی بار کل ہند مشاعرے کا انعقاد

آکاش وانی دلی میں اور اس کے زیر اہتمام مختلف اداروں میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور آکاش وانی کے سوشل میڈیا ہینڈل سے لگاتار ان کی تشہیر کی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;</p></div>

تصویر

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: جی -20 کے حوالے سے آکاش وانی کے رنگ بھون آڈیٹوریم میں پہلی بار کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آکاش وانی دلی میں اور اس کے زیر اہتمام مختلف اداروں میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور آکاش وانی کے سوشل میڈیا ہینڈل سے لگاتار ان کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

آکاشوانی کی ایک ریلیز کے مطابق تازہ پروگرام کیلینڈر کے مطابق آکاش وانی کے رنگ بھون آڈیٹوریم میں پہلی بار کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یکم ستمبر کو منعقد ہونے والی تقریب کی آغاز ڈھائی بجے نظامی برادران کی قوالی سے ہوگا۔ اس کے بعد ساڑھے تین بجے مشاعرے کا آغاز ہوگا جس میں عالم خورشید ، شکیل جمالی، اقبال اشہر، نعمان شوق، شکیل اعظمی، عزم شاکری، علینہ عترت، طارق قمر اور ارشاد خاں سکندر شرکت فرما رہے ہیں۔


آکاش وانی کے اس وسیع و عریض آڈیٹوریم میں آٹھ سو نشستیں ہیں اور یہ پٹیل چوک اور کیندریہ ٹرمنل میٹرو اسٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر ہے اس لئے شاعری کے شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ داخلے کے لئے فوٹو شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔