فرانس میں اردو ناولوں پر گفتگو
رحمن عباس عہد حاضر کے اہم ہندستانی ناول نگاروں میں شمار ہوتے ہیں اوران کا ساہتیہ اکیڈمی انعام یافتہ ناول جرمن زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے
ایشیائی ملکوں کی قومی زبانوں کے ادارے انالکو کے شعبہ اردو میں’معاصر ہندستانی ناول‘کے موضوع پر ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔اس میں شرکت کے لئے معروف ناول نگار رحمن عباس کو مدعو کیا گیا تھا۔
اس تقریب کی ابتدا میں شعبہ اردو کےڈائریکٹر اور اسکالرشاہ زمان حق نے رحمن عباس کا تعارف کرایا اور کہا کہ رحمن عباس عہد حاضر کے اہم ہندستانی ناول نگاروں میں شمار ہوتے ہیں اوران کا ساہتیہ اکیڈمی انعام یافتہ ناول جرمن زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے اور بہت جلد ہندی، انگریزی اور فرانسیسی زبان میں بھی شائع ہونے والا ہے۔
رحمن عباس نے اپنی تقریرمیں ناول کے فن کی جمالیات پر گفتگو کی اور اس کے بعد شائستہ فاخری، ترنم ریاض،صادقہ نواب سحر، شموئل احمد، مشرف عالم ذوقی، خالد جاوید، یعقوب یاور، شمس الرحمن فاروقی، پیغام آفاقی، نورالحسنین، حسین الحق، فیاض رفعت، صغییر رحمانی، عبدالصمد، سلمان عبدالصمد اور دیگر ناول نگاروں کی کتابوں اور ادبی رویوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ لیکچر کے بعد طلبہ اور طالبات نے رحمن عباس سے ان کی ناول نگاری اور ناول کے فن پرسوالات کیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔