اورنگ آباد: یکم نومبر سے 9 نومبر تک 'جشنِ اقبال' کا انعقاد

'جشنِ اقبال' کے تحت آن لائن سیمینار، ویبینار، زوم میٹنگز وغیرہ منعقد ہوں گے۔ شہر کے بچے اقبال کے بارے میں پوسٹ کارڈس لکھیں گے۔ مختلف گھروں پر پہنچ کر اقبال کا کلام یا اشعار سنائیےجائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اورنگ آباد: 9 نومبر کو ہر سال پوری دنیا میں 'یومِ اردو' اقبال کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔ اورنگ آباد میں امسال 'جشنِ اقبال' یکم نومبر تا 9 منایا جا رہا ہے۔ یہ جشن پورے 9 دن تک فیم اور ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور وارثان حرف و قلم، مہاراشٹر عوامی کمیٹی، مراٹھواڑہ مسلم گریجویٹ فورم اور آفتاب فلمز کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔

پروگرام کے دوران 9 دنوں میں اقبال اور خواتین، اقبال اور نوجوان، اقبال اور بچے، اقبال کا تاریخ اسلام، جیسے موضوعات پر تقاریر اور مضامین، 'جشن اقبال 2020 اورنگ آباد' کے نام سے Facebook، پر بنائے گئے پیچ پر شائع کیے جائیں گے۔ اسی پیچ پر اقبال کے بارے میں مختلف شخصیات کے انٹرویوز، اور گروپ ڈسکشن وغیرہ بھی پیش کئے جائیں گے۔ اسی دوران آن لائن سیمینار، ویبینار، زوم میٹنگز وغیرہ بھی ہوں گی۔ شہر کے بچے اقبال کے بارے میں پوسٹ کارڈس لکھیں گے۔ مختلف گھروں پر پہنچ کر اقبال کا کلام یا اشعار سنائیےجائیں گے۔


اس پروگرام یا جشن میں ہر وہ شخص شامل ہوسکتا ہے جو اردو زبان اور اقبال سےمحبت کرتا ہے۔ اقبال کی نظموں پر بچے ڈرامائی انداز میں ان کی تمثیل بھی پیش کر سکتے ہیں۔ کوئی مصور یا خوشنویش اقبال کے اشعار کو اپنے فن کے ذریعے بھی پیش کر سکتا ہے۔ کوئی خوش گلو انہیں گا کر بھی پیش کر سکتا ہے۔ یا کوئی تحت اللفظ میں بھی پیش کرسکتے ہیں۔ تمام محبانِ اردو سے درخواست ہے کہ وہ 'جشن اقبال 2020، اورنگ آباد' اس Facebook پیج پر اپنی تخلیقات، خیالات، مضامین، تحقیق، کلام، ڈرامہ، کلام اقبال وغیرہ ارسال کرن، اس پیچ کے لنک کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرنے اور اپنے دوستوں کو اس پروگرام میں مدعو کرنے اور جشن کو کامیاب بنانے کی اپیل ابوبکر رہبر (وارثانِ حرف و قلم) مرزاعبدالقیوم ندوی (ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن) شیخ ظہور (سینٹ ممبر) خالد احمد (آفتاب فلمز)، فردوس فاطمہ، محمد طیب، الیاس سر داؤد آزاد، نے اردو دوستوں سے کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔