ممبئی نے دہلی کو ہراکر بنگلورو پلے آف میں پہنچا دیا
دہلی نے 20 اوور میں سات وکٹ پر 159 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن ممبئی نے 19.1 اوور میں پانچ وکٹ پر 160 رن بنا کر اسے ہرا دیا۔
دہلی کیپٹلس کو ڈی آر ایس نہ لینے کی وجہ سے سخت دھچکا لگا جب ٹم ڈیوڈ کا کھاتہ نہیں کھلا تھا لیکن ڈیوڈ نے اس نئی زندگی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف 11 گیندوں میں چار چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے اور ممبئی نے دہلی کو پانچ وکٹ سے ہراکر رائل چیلنجرز بنگلور کوآئی پی ایل کے پلے آف میں پہنچادیا۔
دہلی نے روومن پاول (43)، رشبھ پنت (39) اور اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ 19) کی کارآمد اننگز کی مدد سے 20 اوور میں سات وکٹ پر 159 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن ممبئی نے 19.1 اوور میں پانچ وکٹ پر 160 رن بنا کر ہرا دیا۔ ممبئی نے اس طرح اپنی مہم کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔ ممبئی کی جیت نے بنگلورو کو چوتھی ٹیم کے طور پر پلے آف میں پہنچا دیا۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی دہلی کی شروعات خراب رہی اور اس نے 50 رن کے راستے میں ہی اپنے چار وکٹ گنوا دیئے۔ اس میں پرتھوی شا کے 23 گیندوں پر 24 رنز شامل تھے۔ لیکن اس کے بعد پاول اور پنت نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز جوڑ کر ٹیم کو کسی حد تک سنبھالا۔ پنت نے 33 گیندوں پر 39 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ پاول نے 34 گیندوں پر 43 رن میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے۔
پٹیل نے 10 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 19 رن بنا کر دہلی کو فائٹنگ اسکور تک پہنچا دیا۔ ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ 25 رن پر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب رہے جبکہ رمندیپ سنگھ نے 29 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔