چیمپئن کے کے آر 20 کروڑ روپے سے ہوئی مالا مال، آیس آر ایچ پر بھی ہوئی پیسوں کی بارش

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کا خطاب جیت لیا اور اس خطاب کے ساتھ ٹیم کو 20 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی ملی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکتہ نائٹ رائیڈرز  یعنی کے کے آر نے آئی پی ایل 2024 کا خطاب  جیت لیا۔ چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کے کے آر نے سن رائزرز حیدرآباد یعنی ایس آر ایچ  کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کولکتہ نے چمکتی ہوئی ٹرافی جیت لی۔ کے کے آر، جس کی کپتانی شریاس ایر نے کی، کو ٹرافی کے ساتھ 20 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی۔ لیکن نہ صرف کے کے آرپر کروڑوں روپے کی بارش ہوئی بلکہ فائنل میچ میں ہارنے والے حیدرآباد کو بھی کروڑوں کا انعام ملا۔

فائنل میچ میں شکست کھانے والی سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم پر بھی کروڑوں روپے کی بارش ہوئی۔ پیٹ کمنز کی کپتانی میں حیدرآباد کو رنرز اپ بننے کے لیے 12.5 کروڑ روپے انعامی رقم کے طور پر ملے۔معاملہ صرف خطاب جیتنے والی کے کے آر اور رنرز اپ سن رائزرس حیدرآباد تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ٹورنامنٹ ختم کرنے والی ٹیمیں بھی کروڑ پتی بن کر گھر لوٹ گئیں۔ راجستھان رائلز کی ٹیم تیسرے اور رائل چیلنجرز بنگلور چوتھے نمبر پر رہی۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو سات کروڑ روپے ملے۔


چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پیٹ کمنز کی کپتانی میں سن رائزرز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی حیدرآباد کی ٹیم 18.3 اوور میں 113 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان پیٹ کمنز نے ٹیم کے لیے سب سے بڑی اننگز کھیلی اور 19 گیندوں میں 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ اس دوران کے کے آر کی جانب سے آندرے رسل نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ہرشیت رانا اور مچل اسٹارک نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے بعد، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، کولکاتا نے 10.3 اوور میں 2 وکٹ گنو ا کر  یہ ہدف حاصل کر لیا اور فائنل  جیت لیا۔ ٹیم کے لیے وینکٹیش ائیر نے 26 گیندوں میں 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52* رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔